کانگریس جمہوری اپوزیشن کا کردار ادا کرنے میں ناکام، شورش پھیلانے کی سیاست کر رہی ہے : ہیمنت کھنڈیلوال
بھوپال، 22 جولائی (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر ہیمنت کھنڈیلوال کی قیادت میں بدھ کے روز پارٹی عہدیداروں، عوام کے نمائندوں اور کارکنان نے کانگریس کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے قریب کیے گئے دھرنے اور مظاہرے کے خلاف دارالح
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر کی قیادت میں مظاہرہ کیا


بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر کی قیادت میں مظاہرہ کیا


بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر کی قیادت میں مظاہرہ کیا


بھوپال، 22 جولائی (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر ہیمنت کھنڈیلوال کی قیادت میں بدھ کے روز پارٹی عہدیداروں، عوام کے نمائندوں اور کارکنان نے کانگریس کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے قریب کیے گئے دھرنے اور مظاہرے کے خلاف دارالحکومت بھوپال کے ریڈ کراس اسپتال سے ریاستی کانگریس دفتر تک احتجاجی مارچ نکالا۔ بھاری بارش کے درمیان منعقدہ اس مظاہرے میں بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنان شامل ہوئے۔ کانگریس دفتر کے قریب پولیس نے بیری کیڈنگ کر کے مارچ کو روک دیا۔

مظاہرے کے دوران بی جے پی ریاستی صدر ہیمنت کھنڈیلوال نے کانگریس پر جمہوری روایتوں کو کمزور کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس جمہوری اپوزیشن کے تعمیری کردار کو ادا کرنے کے بجائے ’’اسپانسرڈ انارکی‘‘ کی سیاست کر رہی ہے۔ ان کے مطابق، جمہوری اداروں پر عدم اعتماد پیدا کرنا اور بیرونِ ملک ہندوستان کے عکس کے حوالے سے منفی بیانات دینا کانگریس اور اس کے رہنما راہل گاندھی کے سیاسی طرزِ عمل کا حصہ بن گیا ہے۔

کھنڈیلوال نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی سیاسی مفادات کے لیے ملک کی کامیابیوں اور جمہوری اداروں پر سوال اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کئی بار کانگریس کو مسترد کر چکی ہے، لیکن پارٹی اپنی سیاسی ناکامیوں کا ملبہ آئینی اداروں پر گرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کانگریس سے یہ واضح کرنے کا مطالبہ کیا کہ غیر ملکی پلیٹ فارموں پر ہندوستان، اس کے جمہوری نظام اور عدلیہ کو لے کر مسلسل سوال کیوں اٹھائے جاتے ہیں۔

ریاستی صدر کھنڈیلوال نے کہا کہ جمہوریت میں مخالفت کا حق سبھی کو ہے، لیکن ملک کے وقار کو نقصان پہنچانا اور آئینی اداروں کی قابلِ اعتمادی پر سوال کھڑے کرنا درست نہیں ہے۔ بی جے پی جمہوریت، آئین اور قومی مفاد کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور کانگریس کی سیاست کی جمہوری طریقے سے مخالفت کرتی رہے گی۔

بی جے پی ریاستی صدر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نوجوانوں کے مفادات کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن طلبہ اور نوجوانوں کے مسائل کا استعمال سیاسی فائدے کے لیے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ہر موضوع پر معنی خیز بحث کے لیے تیار ہے، لیکن اپوزیشن بات چیت کے بجائے ٹکراو کی سیاست کو ترجیح دیتی ہے۔ کھنڈیلوال نے کہا کہ نیٹ-یو جی سمیت مختلف مسابقتی امتحانات کو مزید شفاف اور محفوظ بنانے کے لیے مرکزی حکومت نے کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں اور امتحان کے نظام کو مضبوط کرنے کی سمت میں مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔

بی جے پی کے احتجاجی مارچ میں بارش کے باوجود بڑی تعداد میں کارکنان نے حصہ لیا۔ کارکنان نے کانگریس اور راہل گاندھی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ریڈ کراس اسپتال سے کانگریس دفتر کی طرف مارچ کیا۔ کانگریس دفتر کے قریب پولیس نے سیکورٹی انتظامات کے تحت بیریکیڈنگ کر کے جلوس کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ مظاہرے کے دوران پورے علاقے میں سیاسی نعروں کی گونج سنائی دی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande