ڈی سی راجوری نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا
ڈی سی راجوری نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جموں, 23 جولائی (ہ س)۔ ضلع راجوری کے ڈپٹی کمشنر ابھیشیک شرما نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گورو سکاروار کے ہمراہ ایٹی، بدالامنگ اور بیلہ بس اسٹینڈ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ
Dc


ڈی سی راجوری نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

جموں, 23 جولائی (ہ س)۔

ضلع راجوری کے ڈپٹی کمشنر ابھیشیک شرما نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گورو سکاروار کے ہمراہ ایٹی، بدالامنگ اور بیلہ بس اسٹینڈ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔اس دوران ڈپٹی کمشنر نے بچاؤ، انخلا، امدادی کارروائیوں اور بنیادی خدمات کی بحالی کے کاموں کا معائنہ کیا۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کو سیلاب کے خطرے والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔بیلہ بس اسٹینڈ کے دورے کے دوران انہوں نے احتیاطی اقدام کے طور پر سیلاب کے خطرے والے علاقوں میں واقع دکانوں اور تجارتی اداروں کو فوری طور پر بند رکھنے کے احکامات جاری کیے۔

ڈپٹی کمشنر نے بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے کام کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ محکمے کو بجلی کی فراہمی جلد بحال کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے مرمتی کام میں مصروف عملے کی حفاظت یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے، باہمی تال میل برقرار رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے امدادی اور بحالی کے کاموں میں تیزی لانے اور معمول کی صورتحال بحال ہونے تک مسلسل نگرانی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande