دو بچوں کی تالاب میں ڈوب کر موت
احمد آباد، 22 جولائی (ہ س)۔ احمد آباد کے وٹوا علاقے میں تالاب میں نہاتے ہوئے دو بچوں کی ڈوبنے سے موت ہو گئی ۔ پولیس نے بدھ کی صبح لاشیں برآمد کیں۔ اٹوا پولیس کے مطابق بچوں کی شناخت 13 سالہ ارمان اسلام الدین اور محمد علی یادعلی سید کے طور پر کی گ
دو بچوں کی تالاب میں ڈوب کر موت


احمد آباد، 22 جولائی (ہ س)۔

احمد آباد کے وٹوا علاقے میں تالاب میں نہاتے ہوئے دو بچوں کی ڈوبنے سے موت ہو گئی ۔ پولیس نے بدھ کی صبح لاشیں برآمد کیں۔

اٹوا پولیس کے مطابق بچوں کی شناخت 13 سالہ ارمان اسلام الدین اور محمد علی یادعلی سید کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں وٹوا میں ضیاء مسجد کے قریب کے علاقے کے رہنے والے تھے۔ وہ منگل کی دیر شام تالاب میں نہانے گئے تھے کہ اس دوران ڈوبنے سے ان کی موت ہو گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے گزشتہ رات سے مسلسل سرچ آپریشن کیا۔ یہ لاشیں بدھ کی صبح برآمد کی گئیں۔ پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande