
رام گڑھ، 22 جولائی (ہ س) ۔رام گڑھ سول کورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہو ئی ہے۔ یہ دھمکی اسپیڈ پوسٹ کے ذریعے براہ راست چیف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو لکھے گئے خط میں بھیجی گئی۔ بنگالی زبان میں لکھے گئے خط کے موصول ہونے کے بعدسول کورٹ کے احاطے میں کھلبلی مچ گئی۔
اطلاع کے بعد ،رام گڑھ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ مکیش کمار لونایت نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ عدالت کے احاطے میں بھی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔ منگل کی رات اور بدھ کی صبح پورے سول کورٹ کمپلیکس کی جانچ کی گئی۔
رام گڑھ کے ایس ڈی پی او آلوک رنجن کی قیادت میں رام گڑھ تھانہ انچارج نوین پرکاش پانڈے نے پورے احاطے کی جانچ کروائی۔ یہاں تک کہ ڈاگ اسکواڈ اور میٹل ڈیٹیکٹرکے ذریعہ پورے احاطے کی مکمل تلاشی لی گئی ہے۔
پولیس نے سول کورٹ کے احاطے کو چھاو¿نی میں تبدیل کر دیا ہے۔ کسی کو بھی داخلے کی اجازت دینے سے پہلے مکمل چیکنگ کی جا رہی ہے۔ رام گڑھ کورٹ احاطے کے ہر کونے کی تلاشی لی گئی ہے۔ تفتیش کے دوران کوئی قابل اعتراض اشیا برآمد نہیں ہوئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد