
راجوری میں فوجی جوان بلندی سے گرنے کی وجہ سے جاں بحق
جموں، 22 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب پیش آئے ایک حادثے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، رائفل مین سکھپریت سنگھ سندربنی سیکٹر میں واقع فارورڈ مہادیو پوسٹ پر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اچانک ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ بلندی سے نیچے گر پڑے۔
حادثے کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ متوفی کے جسدِ خاکی کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کے سلسلے میں قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ کارروائی مکمل ہونے کے بعد جسدِ خاکی کو ان کی آبائی ریاست پنجاب روانہ کیا جائے گا، جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر