اتراکھنڈ میں  موسلا دھار بارش کی تباہی ، 24 گھنٹوں میں تین افراد ہلاک، یمنوتری ہائی وے بدستور بند
دہرادون، 20 جولائی (ہ س)۔ اتراکھنڈ میں مسلسل موسلا دھار بارش کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قدرتی آفات اور سڑک حادثات میں تین لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ ریاست کے مختلف حصوں میں ملبہ، پتھر گرنے اور پانی بھرنے سے معمول
اتراکھنڈ میں  موسلا دھار بارش کی تباہی ، 24 گھنٹوں میں تین افراد ہلاک، یمنوتری ہائی وے بدستور بند


دہرادون، 20 جولائی (ہ س)۔

اتراکھنڈ میں مسلسل موسلا دھار بارش کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قدرتی آفات اور سڑک حادثات میں تین لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ ریاست کے مختلف حصوں میں ملبہ، پتھر گرنے اور پانی بھرنے سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں۔ یمنوتری نیشنل ہائی وے (این ایچ-134) پالی گاڑ کے قریب ملبے کی وجہ سے بند ہے۔

ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ایس ا ی او سی) کی طرف سے پیر کو جاری کردہ 24 گھنٹے کی صورتحال کی رپورٹ کے مطابق، 52 سالہ دیوان سنگھ، جو پتھورا گڑھ ضلع کی دھرچولا تحصیل کے پوشیلا گاو¿ں میں جنگل میں بکریاں چرا رہا تھا، آسمانی بجلی گرنے سے موت ہو گئی۔

نینی تال ضلع کے ہلدوانی ٹرانسپورٹ نگر علاقے میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ایک راہگیر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے گاڑی اور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ٹہری ضلع کے پرتاپ نگر-لمب گاو¿ں موٹر روڈ پر ایک کار 200 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔ اس حادثہ میں ڈرائیور 38 سالہ ہوشیار سنگھ پنوار جو کہ کھول گڑھ کا رہنے والا ہے شدید زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

رودرپریاگ ضلع میں سنکراڑی-کھاکرا-پیپلی روڈ پر ایک پک اپ ٹرک بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا۔ حادثے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے جبکہ گاڑی میں موجود ایک بھینس دم توڑ گئی۔ زخمیوں کو بیس اسپتال سری نگر میں داخل کرایا گیا۔ پوڑی ضلع میں رشی کیش-کرتی نگر موٹر روڈ پر چلتی کار پر درخت گرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا اور اسے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔

پیر کی صبح بارش کے بعد چمولی ضلع کے نارائن باگڑابازار میں پانی اور ملبہ چھ سے سات دکانوں میں داخل ہو گیا۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ محکمہ ریونیو نقصان کا تخمینہ لگا رہا ہے جبکہ بی آر او ملبہ ہٹانے میں مصروف ہے۔ ضلع کے کنڈئی علاقے میں ایک گائے کے شیڈ پر پتھر گرا جس سے مبینہ طور پر کچھ جانور دب گئے۔ ریونیو اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ پتھورا گڑھ ضلع کے گنگولی ہاٹ تحصیل کے لالی وارڈ میں ایک رہائشی عمارت کی پچھلی دیوار سے پتھر گر کر گھر کے اندر جا گرا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی جانوروں کو کوئی نقصان پہنچا۔

اتوار کی شام دہرادون کے سنتالا دیوی مندر علاقے میں ندی کے ایک جزیرے پر سات افراد پھنسے ہوئے تھے۔ اطلاع ملنے پر ایس ڈی آر ایف، فائر بریگیڈ، 108 ایمبولینس سروس اور تحصیل انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن شروع کیا اور تمام لوگوں کو بحفاظت نکال لیا۔

موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے لوگوں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر شروع کرنے سے پہلے سڑک اور موسم کی تازہ ترین معلومات حاصل کریں اور انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande