سپریم کورٹ نے بی سی آئی کے کام کاج پر تشویش کا اظہارکیا،کہا-گیراج سے چلنے والے لاءکالجوں کوبھی دے رہی ہے منظوری
نئی دہلی، 20 جولائی (ہس)۔ سپریم کورٹ نے بار کونسل آف انڈیا (بی سی آئی) کے کام کاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان لاءکالجوں کوبھی منظوری دی جاتی ہے ، جو گیراج سے چلتے ہیں۔ قانون کی تعلیم کے ایک گریجویٹ کے خلاف فوجداری کا معاملہ زیر التوا ہ
SC-BAR-COUNCIL-BCCI-LAW


نئی دہلی، 20 جولائی (ہس)۔ سپریم کورٹ نے بار کونسل آف انڈیا (بی سی آئی) کے کام کاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان لاءکالجوں کوبھی منظوری دی جاتی ہے ، جو گیراج سے چلتے ہیں۔ قانون کی تعلیم کے ایک گریجویٹ کے خلاف فوجداری کا معاملہ زیر التوا ہونے کی وجہ سے اسے وکیل کے طور پر رجسٹریشن نہیں دینے کے خلاف دائر عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس وکرم ناتھ کی بربراہی والی بنچ نے یہ تبصرہ کیا۔

سماعت کے دوران، جسٹس وکرم ناتھ کی سربراہی والی بنچ نے بی سی آئی کے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ گیراج میں چلنے والے کالجوں کو منظوری دینابڑی تشویشناک بات ہے۔ ہمیں مت بتائیے۔آپ فوراً عدالت سے چلے جائیں، ورنہ آپ مزید پریشانی میں پڑ جائیں گے۔

درخواست پیشہ سے سی اے کے آر سدرشن نے دائر کی تھی۔ سدرشننے اپنی قانون کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد رجسٹریشن کے لئے درخواست دائر کی تھی ، لیکن تمل ناڈو اور پڈوچیری اسٹیٹ بار کونسل نے ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 120بی اور 420 کے تحت زیر التوا فوجداری مقدمے کا حوالہ دیتے ہوئے اس کی درخواست مسترد کر دی۔

آج کی سماعت کے دوران، بی سی آئی اور تمل ناڈو اسٹیٹ بار کونسل نے اپنا جواب داخل کرنے کے لیے دو ماہ کا وقت مانگا۔ اس پر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا۔ سپریم کورٹ نے دو ہفتوں میں درخواست گزار کی عبوری رجسٹریشن کا حکم دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande