شیو سینا (یو بی ٹی) نے شندے گروپ کے ساتھ چھ ممبران پارلیمنٹ کے انضمام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا، جلد سماعت کا مطالبہ
نئی دہلی، 21 جولائی (ہ س)۔ ادھو ٹھاکرے گروپ کے چھ شیوسینا ممبران پارلیمنٹ کے ایکناتھ شندے گروپ کے ساتھ انضمام کو منظوری دینے کے لوک سبھا اسپیکر کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ کے سامنے منگل کو اس
SC-Plea-UBT-MPs-Merger


نئی دہلی، 21 جولائی (ہ س)۔ ادھو ٹھاکرے گروپ کے چھ شیوسینا ممبران پارلیمنٹ کے ایکناتھ شندے گروپ کے ساتھ انضمام کو منظوری دینے کے لوک سبھا اسپیکر کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ کے سامنے منگل کو اس معاملے پر جلد سماعت کی درخواست کی گئی، جس کے بعد عدالت نے درخواست پر جلد سماعت کا یقین دلایا۔

شیوسینا ادھو ٹھاکرے گروپ کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل دیودت کامت نے اس معاملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے۔ لوک سبھا اسپیکر نے ان چھ ممبران پارلیمان کے دوسری حریف پارٹی میں انضمام کو منظوری دی ہے۔ یہ آئینی معاملہ ہے۔ لوک سبھا اسپیکر نے ہفتہ 18 جولائی کی رات اس انضمام کومنظوری دی ۔ چھ ممبران پارلیمان کے انضمام کے بعد شندے گروپ کے پاس 13 ممبران پارلیمنٹ ہیں۔ اس فیصلے سے پارلیمنٹ میں پارٹی کے کام کاج میں خلل پڑ رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande