
نئی دہلی، 21 جولائی (ہ س)۔ دہلی، ہریانہ، پنجاب، چنڈی گڑھ اور مشرقی اتر پردیش میں 22 سے 23 جولائی کے دوران اچھی بارش ہونے کی امید ہے۔ دریں اثنا، دہلی-این سی آر میں لوگوں کو اگلے تین دنوں میں گرمی اور حبس بھرے موسم سے راحت ملنے کی امید ہے۔
ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی ) کے مطابق، بدھ (22 جولائی) کی صبح یا دوپہر کو تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ 23 اور 24 جولائی کو بھی موسم ایسا ہی رہے گا۔
قابل ذکر ہے کہ دہلی میں پیر کی رات سے منگل کی دوپہر تک ہلکی سے درمیانی بارش نے حبس بھری گرمی سے کافی راحت ملی ہے۔آئی ایم ڈی کے مطابق، مانسون ملک کے کئی حصوں میں اگلے 3 سے 4 دنوں تک پوری طرح متحرک رہے گا۔ گجرات اور وسطی مہاراشٹر میں 22 جولائی کو الگ الگ مقامات پر انتہائی شدید بارش ہو سکتی ہے۔
دہلی، ہریانہ، پنجاب، چنڈی گڑھ اور مشرقی اتر پردیش میں 22 سے 23 جولائی کے دوران اچھی بارش ہونے کی امید ہے۔ مغربی اتر پردیش میں 22 سے 24 جولائی اور مشرقی راجستھان میں 23سے 27 جولائی تک بڑے پیمانے پر بارش متوقع ہے۔ 23 سے 24 جولائی کو مشرقی مدھیہ پردیش میں الگ الگ مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔ جھارکھنڈ، اڈیشہ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں اگلے 4 سے 5 دنوں تک شدید بارش کا امکان ہے۔
آسام اور میگھالیہ میں 22 سے 27 جولائی، اروناچل پردیش میں 25سے 27 جولائی اور ناگالینڈ، منی پور، میزورم، اور تریپورہ میں 27 جولائی کو شدید بارش متوقع ہے۔ کونکن-گوا، وسطی مہاراشٹر، گجرات، سوراشٹرا اور کچھ میں الگ الگ دنوں میں شدید سے انتہائی شدید بارش کی بھی توقع ہے۔ کیرالہ، ماہے، لکشدیپ، کرناٹک اور تلنگانہ میں بھی 26 سے 27 جولائی کے دوران کئی مقامات پر شدید بارش ہونے کی توقع ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد