
نئی دہلی، 20 جولائی (ہ س)۔ سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کرکے اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ اور اس کی معاون کمپنیوںپر ملک کی کئی ریاستوں میں شمسی توانائی کے ٹھیکے حاصل کرنے کے لئے کروڑوں روپے کی رشوت دینے کے الزامات کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔یہ عرضی سماجی کارکن جتیندر مارو نے دائر کی تھی۔
یہ معاملہ ملک کی کئی ریاستوں میں شمسی توانائی کے ٹھیکوں کو حاصل کرنے کے لیے سرکاری افسران اور بجلی ڈسٹریبیوٹر کمپنیوں کو 2,029 کروڑ روپے کی رشوت دینے یا دینے کا وعدہ کرنے سے متعلق ہے۔ اس سے قبل عرضی گزار نے پہلے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرکے اس کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔ بامبے ہائی کورٹ نے مارو کی عرضی کو 27 مارچ کو خارج کر دیا تھا۔
مارو نے امریکہ میں اس تعلق سے جاری فوجداری کیس اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی متوازی کارروائی کا حوالہ دیا ہے۔ درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ رشوت ستانی کا ایک منظم ریکیٹ کام کر رہا تھا جس میں اڈانی گرین انرجی اور دہلی کی قابل تجدید توانائی کی کمپنی ایزیور گلوبل شامل ہیں۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد