
گنگٹوک، 21 جولائی (ہ س)۔ سکم کے نامچی ضلع میں جھولنگے کے تحت سماردونگ میں زیر تعمیر نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ پی سی) کے تیستا اسٹیج-6 ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی سرنگ میں پھنسے کارکنوں کو بچانے کے لیے تلاش اور بچاو¿ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ راحت اور بچاو¿ آپریشن رات بھر جاری رہا۔ اس حادثے میں اب تک سات افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ سرنگ میں 25 سے زائد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔
پیر کی سہ پہر سرنگ میں کام کرنے والے مزدوروں نے زور دار دھماکے جیسی آواز سنی۔ گیس لیک ہونے کا شبہ تھا۔ اس کے بعد مزدور اپنی جان بچانے کے لیے سرنگ سے باہر بھاگنے لگے۔ کچھ لوگ بحفاظت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ دیگر اندر پھنس گئے۔
اطلاع ملتے ہی راحت اور بچاو کام شروع کر دیا گیا۔ ابتدائی کوششیں گیس کے اخراج، سرنگ کے اندر خراب حالات اور ضروری ریسکیو آلات کی کمی کی وجہ سے ناکام رہیں۔ اس کے بعد، پاکیونگ اور سلی گوڑی سے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیموں کو تعینات کیا گیا، جس نے بچاو¿ کی کوششوں کو تیز کیا۔
منگل کی صبح 4:40 بجے تک موصول ہونے والی سرکاری معلومات کے مطابق، ضلعی انتظامیہ نے سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ مرنے والوں کی لاشوں کو سنگتام ڈسٹرکٹ اسپتال، ایس ٹی این ایم اسپتال، گنگٹوک اور نامچی ڈسٹرکٹ اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت تاحال جاری نہیں کی گئی۔
نمچی ضلعی انتظامیہ، این ایچ پی سی حکام، ریاستی آفات رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف)، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این دی آر ایف)، سکم پولیس، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر راحت اور بچاو¿ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ سکم اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ایس ڈی ایم اے) صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی