
نئی دہلی ، 21 جولائی (ہ س) ۔لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے منگل کو دہلی کے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا (آر ایم ایل) اسپتال کا دورہ کیا اور جنتر منترسے پارلیمنٹ مارچ کے دوران زخمی طلبائ سے ملاقات کی۔ انہوں نے ان کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹروں سے ان کے علاج کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
راہل گاندھی کے ساتھ کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا ، کانگریس جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال اور ایم پی دیپیندر ہڈا بھی تھے۔ کانگریس قائدین نے اسپتال میں داخل طلبائ سے بات کی اور ان کی حالت دریافت کی۔
کانگریس کے آفیشیل ایکس ہینڈل نے بتایا کہ راہل گاندھی ، پرینکا گاندھی، اور کے سی وینوگوپال نے احتجاج کے دوران پولیس کارروائی اور لاٹھی چارج میں زخمی ہونے والے طلبائ سے ملاقات کی۔ طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگایا جا رہا ہے اور آواز اٹھانے پر ان پر لاٹھی چارج کیا جا رہا ہے۔ حکومت کو پیپر لیک ہونے کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے اور مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو استعفیٰ دینا چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ پیر کو جنتر منتر سے پارلیمنٹ تک مارچ کرنے سے روکنے کی کوشش کے دوران مظاہرین کے ساتھ پولیس کی جھڑپ ہوئی۔ پولیس کی کارروائی میں متعدد طلبائ زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan