نوجوانوں پر کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے سونم وانگچک نے اپنا انشن جاری رکھنے کا اعلان کیا
نئی دہلی، 20 جولائی (ہ س)۔ تعلیمی نظام سے متعلق مسائل پر احتجاج کے لیے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ماہر ماحولیات سونم وانگچک نے اپنا انشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والے نوجوانوں کے خلاف مبینہ بربریت کے پیش نظر انہوں نے
Sonam-banchuk-admitted-Safdarj


نئی دہلی، 20 جولائی (ہ س)۔ تعلیمی نظام سے متعلق مسائل پر احتجاج کے لیے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ماہر ماحولیات سونم وانگچک نے اپنا انشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والے نوجوانوں کے خلاف مبینہ بربریت کے پیش نظر انہوں نے انشن ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے حکومت اور پولیس سے اپیل کی کہ طلبا کو پارلیمنٹ کے سامنے اپنی شکایات پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

سونم وانگچک نے پیر کے روز صفدرجنگ اسپتال سے جاری کیے گئے ہاتھ سے لکھے گئے پیغام میںکہا کہ ان کا انشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک نوجوان رہنماو¿ں کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں اراکین پارلیمنٹ سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی یا انہیں خود اسپتال میں ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ حکومت ایسا کرنے سے پہلے وزیر تعلیم کو جوابدہ بنائے گی۔

وانگچک نے کہا کہ اشتعال انگیزی کے باوجود نوجوانوں کی جانب سے جس طرح سے تحمل اور پرسکون مظاہرے کا ثبوت دیا، اس سے وہ متاثر اورجذباتی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نوجوان مظاہرین صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ وانگچک تعلیمی نظام میں بہتری اور دیگر مطالبات کو لے کر گزشتہ 23 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔دریں اثنا، کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے ترجمان سورو داس نے کہا کہ ہمارے مطالبات پر ابھی تک حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ ہم ابھی تک انتظار کر رہے ہیں۔ اس دوران ، جنتر منتر (کیرالہ ہاؤس کے باہر) پر احتجاج جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande