راجیہ سبھا میں مرحوم اراکین اور قطر کے سابق امیر کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا
نئی دہلی، 20 جولائی (ہ س): راجیہ سبھا میں پیر کے روز ایوان کے مرحوم اراکین اور قطر کے سابق امیر کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے سابق اراکین بلبیر پونج، سوپن سادھن بوس (ٹوٹو بوس)، رنگاسائی رام کرشن اور ایچ ہنومنتھپا کے انتقا
راجیہ سبھا میں مرحوم اراکین اور قطر کے سابق امیر کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا


نئی دہلی، 20 جولائی (ہ س): راجیہ سبھا میں پیر کے روز ایوان کے مرحوم اراکین اور قطر کے سابق امیر کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے سابق اراکین بلبیر پونج، سوپن سادھن بوس (ٹوٹو بوس)، رنگاسائی رام کرشن اور ایچ ہنومنتھپا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

راجیہ سبھا کے چیئرمین نے کہا کہ بلبیر پونج ممتاز صحافی، مصنف اور مفکر تھے، جبکہ سوپن سادھن بوس نے ہندوستانی فٹ بال اور کھیلوں کی انتظامیہ کو نئی سمت دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ رنگاسائی رام کرشن کو ایک مخلص عوامی خدمت گزار اور باصلاحیت منتظم کے طور پر یاد کیا گیا، جبکہ ایچ ہنومنتھپا نے دیہی ترقی، آبپاشی، کسانوں کی فلاح اور سماجی خدمت کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ چیئرمین نے کہا کہ ان شخصیات کے انتقال سے ملک نے ممتاز ارکانِ پارلیمنٹ اور عوامی خدمت گزاروں کو کھو دیا ہے۔

چیئرمین نے قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر بھی اظہارِ افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ حمد نے جدید قطر کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا اور بھارت اور قطر کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی ان کی نمایاں خدمات رہیں۔

خراجِ عقیدت پیش کرنے کے بعد چیئرمین کی درخواست پر تمام اراکین نے اپنی اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر مرحومین کی یاد میں کچھ دیر خاموشی اختیار کی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande