راجیہ سبھا کے 9 نو منتخب ارکان نے حلف لیا
نئی دہلی ، 20 جولائی (ہ س)۔ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن پیر کو راجیہ سبھا کے نو منتخب ارکان نے ایوان کے ارکان کے طور پر حلف لیا۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔ حلف لینے والے ارکان میں گجرات سے بی ج
راجیہ سبھا کے 9 نو منتخب ارکان نے حلف لیا


نئی دہلی ، 20 جولائی (ہ س)۔ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن پیر کو راجیہ سبھا کے نو منتخب ارکان نے ایوان کے ارکان کے طور پر حلف لیا۔

راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔ حلف لینے والے ارکان میں گجرات سے بی جے پی کے مکیش بھائی جے راٹھوا ، کرناٹک سے کانگریس کے پون کھیڑا ، مدھیہ پردیش سے بی جے پی کے مہیش کیوٹ ، میگھالیہ سے نیشنل پیپلز پارٹی کے جیمز پانگسانگ کونگکل سنگما ، میزورم سے کھیانگتے للتلواگکیما، راجستھان سے بی جے پی کے ستیش پونیا اور مغربی بنگال سے بی جے پی کے پرکاش چک برائک،سشمیتا دیو اور سوکھیندو شیکھر رائے شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande