مانسون اجلاس سے قبل لوک سبھا اسپیکر کی ارکانِ پارلیمنٹ سے تعاون کی اپیل
نئی دہلی، 20 جولائی (ہ س)۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج یعنی پیر سے شروع ہونے والے 18ویں لوک سبھا کے آٹھویں (مانسون) اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام ارکانِ پارلیمنٹ سے مثبت تعاون اور تعمیری شراکت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا، پارلیمنٹ جمہور
مانسون اجلاس سے قبل لوک سبھا اسپیکر کی ارکانِ پارلیمنٹ سے مثبت تعاون کی اپیل


نئی دہلی، 20 جولائی (ہ س)۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج یعنی پیر سے شروع ہونے والے 18ویں لوک سبھا کے آٹھویں (مانسون) اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام ارکانِ پارلیمنٹ سے مثبت تعاون اور تعمیری شراکت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا، پارلیمنٹ جمہوریت کا اعلیٰ ترین مندر ہے اور یہ اجلاس عوامی اور قومی مفاد سے متعلق امور پر بامعنی بحث اور مؤثر قانون سازی کا ایک اہم موقع ہے۔

اوم برلا نے امید ظاہر کی کہ تمام ارکان آئین کی روح، پارلیمانی روایات اور ایوان کے وقار کا احترام کرتے ہوئے کارروائی میں فعال کردار ادا کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ شام پارلیمنٹ ہاؤس میں لوک سبھا کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا تھا۔ آج صبح اسپیکر برلا نے اس اجلاس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ اپیل کی۔

لوک سبھا اسپیکر نے مانسون اجلاس کے آغاز پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ دہلی میں حالیہ بارش نے ماحول میں نئی توانائی اور تازگی بھر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ عوام کی امنگوں، امیدوں اور اعتماد کا اعلیٰ ترین اظہار ہے اور تمام عوامی نمائندوں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ سے زیادہ قانون سازی اور دیگر پارلیمانی امور کی تکمیل تمام ارکان کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اس سے عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا اور جمہوری اداروں کے وقار میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے تمام ارکانِ پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ اس اجلاس کو بامعنی مباحث، عوامی مفاد پر مبنی فیصلوں اور پارلیمانی وقار کے مطابق چلانے کے لیے مل کر کام کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande