
نئی دہلی، 20 جولائی (ہ س)۔
پیر کو، پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن، انڈیااتحاد کے فلور لیڈروں نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں میٹنگ کی تاکہ ایوان کے اندر حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی بنائی جائے۔ میٹنگ کی صدارت راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کی۔
یہ میٹنگ پارلیمنٹ ہاو¿س میں کھرگے کے چیمبر میں ہوئی۔ اس میں لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی، شیو سینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت، سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دھرمیندر یادو، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی رکن پارلیمنٹ سپریہ سولے، اور انڈیا اتحاد میں شامل مختلف جماعتوں کے فلور لیڈروں نے شرکت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں موجودہ اجلاس کے دوران اٹھائے جانے والے اہم امور اور حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے ایوان کے اندر مفاد عامہ کے مسائل کو بھرپور طریقے سے اٹھانے اور مختلف امور پر متفقہ موقف اپنانے پر غور کیا۔
قابل ذکر ہے کہ مانسون اجلاس کے پہلے دن اپوزیشن نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں نیٹ-یو جی پیپر لیک اور ایودھیا کے رام مندر میںچڑھاوے کی چوری سمیت مختلف مسائل پر ہنگامہ کیا۔ جس کی وجہ سے دونوں ایوانوں کی کارروائی سیشن شروع ہونے کے کچھ دیر بعد دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ انڈیا اتحاد کی یہ میٹنگ انہیں واقعات کے پیش نظر حزب اختلاف کی مستقبل کی حکمت عملی طے کرنے کے مقصد کے پیش نظر یہ میٹنگ کی گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ