
نئی دہلی، 20 جولائی (ہ س)۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے نیٹ-یوجی سمیت مختلف امتحانات میں سوالناموں کے لیک اور احتجاج کرنے والے طلبہ پر پولیس کی کارروائی کوحکومت کے ذریعہ طلبا کی آواز کو دبانے اور قصورواروں کو بچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کے سب سے زیادہ نوجوان مخالف وزیر اعظم ہیں۔ اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کرنے والے طلبہ پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔
راہل گاندھی نے پیر کو ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ملک کی سب سے بڑی آبادی نوجوانوں کی ہے، لیکن حکومت ان کے حقوق کے تحفظ کے بجائے ان کی آواز کو دبا رہی ہے۔ دہلی کی سڑکوں پر نکلنے والے طلبا مجرم نہیں ہیں بلکہ اپنے حقوق مانگ رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ انہیںایک باعزت، منصفانہ اور موثر تعلیمی نظام حاصل ہو۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ طلبا کا پرامن احتجاج مکمل طور پر جائز ہے۔ ان پر آنسو گیس کے گولے چھوڑنااور لاٹھی چارج کرنا جمہوری طریقہ نہیں ہے اور نہ ہی یہ ہندوستانی روایات کے مطابق ہے۔ حکومت طلبہ کے مطالبات تسلیم کرے اور تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد