پولیس نے سی جے پی کو پارلیمنٹ کی طرف مارچ کرنےسے روکا، ابھیجیت دیپک نے ختم کی بھوک ہڑتال
نئی دہلی ، 20 جولائی (ہ س)۔پیر کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن، سی جے پی کے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی جو دہلی کے جنتر منتر پر پارلیمنٹ کی طرف مارچ کے لیے جمع ہوئے تھے۔ پولیس نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے ہلکی طاقت کا اس
پولیس نے سی جے پی کو پارلیمنٹ کی طرف بڑھنے والے مظاہرین کو درمیان میں ہی روکا، ابھیجیت دیپک نے ختم کی بھوک ہڑتال


نئی دہلی ، 20 جولائی (ہ س)۔پیر کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن، سی جے پی کے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی جو دہلی کے جنتر منتر پر پارلیمنٹ کی طرف مارچ کے لیے جمع ہوئے تھے۔ پولیس نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے ہلکی طاقت کا استعمال کیا۔ ہاتھا پائی ہوئی اور کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔سی جے پی کے سربراہ ابھیجیت دیپکے نے بعد میں پانی پی کر اپنا انشن ختم کردیا۔ مظاہرین جنتر منتر سے پارلیمنٹ تک مارچ کرنا چاہتے تھے۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے مارچ کی اجازت نہیں لی تھی ، اس لیے انہیں آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ موقع پر پہلے سے دہلی پولیس اور ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف)کی تعیناتی کی گئی تھی۔پولیس نے مظاہرین کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن بھیڑ آگے بڑھنے پر بضد رہی۔ اس کے بعد پولیس نے ہلکی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انہیں پیچھے دھکیل دیا۔

بہت سے مظاہرین نے بیریکیڈنگ پار کرکے پارلیمنٹ اسٹریٹ کی طرف بڑھنے لگے۔ کچھ لوگ منڈی ہاؤس اور راجیو چوک میٹرو اسٹیشن تک پہنچ گئے ، جب کہ پارلیمنٹ پولیس اسٹیشن کے علاقے میں پہنچنے کے بعد کئی کو حراست میں لے لیا گیا۔ تاہم پولیس نے سنگین لاٹھی چارج یا بڑی تعداد میں زخمی ہونے کے دعووں کی تردید کی ہے۔

اس سے قبل سی جے پی کے سربراہ ابھیجیت دیپکے نے کہا تھا کہ اگر سماجی کارکن سونم وانگچک کو دو گھنٹے کے اندر جنتر منتر نہیں لایا گیا تو مظاہرین پارلیمنٹ کی طرف مارچ کریں گے۔ وانگچک صفدرجنگ اسپتال میں داخل ہیں اور ان کی بھوک ہڑتال کا23واں دن ہے۔ بعد میں دیپکے نے پانی پی کر اپنا انشن ختم کردیا۔

دریں اثنا ابھیجیت دیپکے کے ترجمان سورو داس اور آشوتوش رانکا نے مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔ سورو داس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ حکومت نے ان سے بات چیت کے لیے رابطہ کیا ہے اور پارٹی اپنے مطالبات پر بات کرے گی۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد تحریک کی حمایت میں جمع ہے، احتجاج جاری رہے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande