
نئی دہلی، 20 جولائی (ہ س)۔ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے رہنماوں نے پیر کو مرکزی وزیر جے پی نڈا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ میٹنگ اور میمورنڈم جمع کرانے کی تصاویر جاری کر دی گئی ہیں۔
اس سے قبل، سی جے پی کے ترجمان سوربھ داس نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں یہ معلومات شیئر کی تھیں۔ انہوں نے لکھا، جے پی نڈا کی رہائش گاہ پر۔ پردھان کو فوری طور پر برطرف کرو!
ایک اور ٹویٹ میں سوربھ داس نے کہا کہ دو گھنٹے سے زیادہ انتظار کے بعد، آشوتوش رانکا اور انہوں نے جے پی نڈا سے ان کی رہائش گاہ پر دس منٹ تک ملاقات کی۔ ہم نے اپنے مطالبات پر مشتمل ایک تحریری خط پیش کیا اور انہوں نے ہمیں یقین دلایا کہ وہ اس دوران اس معاملے پر اندرونی طور پر بات کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق، انھوں نے تین مطالبات کیے ہیں: مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ، سونم وانگچک کی رہائی اور این ای ای ٹی امتحان لیک ہونے کی وجہ سے خودکشی کرنے والے طلبہ کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کا معاوضہ۔
مانسون سیشن کے پہلے دن، سوشل میڈیا مہم کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی کال کے بعد، جنتر منتر اور دہلی میں پارلیمنٹ کے آس پاس کے علاقے میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوئی۔ ہجوم پارلیمنٹ کی عمارت تک پہنچ گیا۔ پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا سہارا لیا۔ کئی طلباءزخمی ہوئے اور کچھ پولیس اور سیکورٹی اہلکاربھی زخمی ہوئے۔
اس دوران کئی سیاسی جماعتوں کے ارکان پارلیمان بھی پہنچ گئے۔ ایس پی ممبران پارلیمنٹ ڈمپل یادو، اقراءحسن اور پریا سروج نے کہا کہ جب تک طلباءکے مطالبات پورے نہیں ہوتے وہ وہاں سے نہیں جائیں گے۔
پارلیمنٹ سے لے کر بارکھمبا تک ملک بھر سے طلبہ جمع ہوئے اور مودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہسی جے پی نے آج (20 جولائی) کو جنتر منتر سے پارلیمنٹ تک مارچ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے ایک مسڈ کال نمبر بھی جاری کیا جس میں طلباءسے بڑی تعداد میں مارچ میں شامل ہونے کی اپیل کی گئی۔ اس اپیل کے بعد آج بڑی تعداد میں طلبہ اپنی حمایت کا اظہار کرنے پہنچے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی