وردھا کے سمرُدھی ہائی وے پر ہولناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت چھ افراد جاں بحق
وردھا ، 20 جولائی (ہ س) ۔ مہاراشٹر کے وردھا ضلع میں سالود کے قریب سمرُدھی ہائی وے پر پیر کی علی الصبح پیش آئے ایک خطرناک اور غیر معمولی سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت چھ افراد کی دردناک موت ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پلگاؤں پو
ACCIDENT MAHA SIX KILLED SAMRUDDHI HIGHWAY


وردھا ، 20 جولائی (ہ س) ۔ مہاراشٹر کے وردھا ضلع میں سالود کے قریب سمرُدھی ہائی وے پر پیر کی علی الصبح پیش آئے ایک خطرناک اور غیر معمولی سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت چھ افراد کی دردناک موت ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پلگاؤں پولیس اور ہائی وے پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی و تفتیشی کارروائی شروع کر دی۔وردھا ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سوربھ اگروال نے صحافیوں کو بتایا کہ ناگپور جانے والی سمت میں ایک ایتھانول سے بھرا ٹرک الٹ جانے کے باعث سمرُدھی ہائی وے پر ٹریفک جام ہو گیا تھا۔ اس صورتحال میں پولیس اور متعلقہ عملہ گاڑیوں کو آہستہ آہستہ دوسری لین سے گزار رہا تھا۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والے مرچ سے لدے ایک آئشر ٹرک نے سامنے چل رہی ایک کار کو زبردست ٹکر مار دی۔ ٹکر اس قدر شدید تھی کہ کار ٹرک کے نیچے جا پھنسی۔ اسی دوران آئشر ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور ٹرک کا ڈرائیور اور کلینر شعلوں کی لپیٹ میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ دوسری جانب ٹرک کے نیچے دبی کار میں سوار ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔پولیس نے متوفیوں کی شناخت کار میں سوار انکش راؤت، راجیش ٹپلے، جانہوی ٹپلے اور سشما ٹپلے کے طور پر کی ہے، جبکہ آئشر ٹرک کے ڈرائیور کی شناخت سنجے کمار اور کلینر کی شناخت سمرجیت پال کے طور پر ہوئی ہے۔ سنجے کمار اتر پردیش کے دھنجی پور جبکہ سمرجیت پال گدھریان پور کے رہنے والے تھے۔مقامی افراد کے مطابق وردھا کے رہائشی راجیش ٹپلے اپنی دو بیٹیوں میں سے ایک کو ایم بی اے میں داخلہ دلانے کے لیے اتوار کو پونے گئے تھے۔ بیٹی کو پونے میں چھوڑنے کے بعد وہ اتوار کی دیر رات اپنے اہل خانہ کے ساتھ واپس وردھا روانہ ہوئے تھے، لیکن واپسی کے دوران سمرُدھی ہائی وے پر پیش آنے والے اس المناک حادثے میں خاندان کے چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے تمام لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہیں۔ حادثے کے اسباب کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ٹریفک کو معمول پر لانے کے لیے ہائی وے پر فوری کارروائی بھی کی گئی۔ ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande