ہری دوار میں 94 مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹائے گئے
ہری دوار، 19 جولائی (ہ س): سپریم کورٹ کی جانب سے صوتی آلودگی پر قابو پانے سے متعلق ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ہری دوار پولیس نے ضلع میں خصوصی مہم چلا کر 94 مذہبی مقامات سے مقررہ معیار کے برخلاف چلائے جا رہے لاؤڈ اسپیکر ہٹوا دیے۔ ایس ای
ہری دوار میں 94 مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹائے گئے


ہری دوار، 19 جولائی (ہ س): سپریم کورٹ کی جانب سے صوتی آلودگی پر قابو پانے سے متعلق ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ہری دوار پولیس نے ضلع میں خصوصی مہم چلا کر 94 مذہبی مقامات سے مقررہ معیار کے برخلاف چلائے جا رہے لاؤڈ اسپیکر ہٹوا دیے۔

ایس ایس پی ہری دوار کی ہدایت پر شہر سے لے کر دیہی علاقوں تک پولیس ٹیموں نے مذہبی مقامات پر نصب لاؤڈ اسپیکروں کی جانچ کی۔ اس دوران کئی مقامات پر مقررہ صوتی حد سے زیادہ آواز میں آلات چلتے ہوئے پائے گئے۔

کارروائی کے تحت شہری علاقے کے 31 اور دیہی علاقے کے 63 مذہبی مقامات سے مجموعی طور پر 94 لاؤڈ اسپیکر ہٹائے گئے۔ پولیس نے متعلقہ منتظمین اور کمیٹیوں کو ہدایت دی کہ مجاز اجازت کے بغیر اور مقررہ صوتی معیار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکروں کا استعمال نہ کیا جائے۔

مہم کے دوران پولیس نے لوگوں کو صوتی آلودگی (ضابطہ کاری اور کنٹرول) قوانین اور حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کے بارے میں آگاہ بھی کیا۔ پولیس نے خبردار کیا کہ مستقبل میں قوانین کی خلاف ورزی پائے جانے پر متعلقہ شخص یا ادارے کے خلاف ضابطے کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہری دوار پولیس کے میڈیا شعبہ کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد عوامی امن و امان برقرار رکھنا اور عام لوگوں کو صوتی آلودگی سے راحت فراہم کرنا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande