وزیراعظم مودی نے پی وی سندھو کو جاپان اوپن 2026 میں جیت کے لیے مبارکباد دی
نئی دہلی، 19 جولائی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ہندوستان کی مایہ ناز بیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو جاپان اوپن 2026 جیتنے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم مودی نے ٹویٹر پر لکھا، ہندوستانی بیڈمنٹن کے لیے ایک تاریخی کامیابی! پی وی سندھو کو جا
مودی


نئی دہلی، 19 جولائی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ہندوستان کی مایہ ناز بیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو جاپان اوپن 2026 جیتنے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹر پر لکھا، ہندوستانی بیڈمنٹن کے لیے ایک تاریخی کامیابی! پی وی سندھو کو جاپان اوپن 2026 جیتنے پر مبارکباد۔ ان کا عزم اور بہترین صلاحیتیں پورے ٹورنامنٹ میں دکھائی دیں۔ یہ کامیابی اور بھی خاص ہے کیونکہ وہ یہ خطاب جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔ اس سے ملک بھر کے بے شمار نوجوان کھلاڑیوں کو حوصلہ ملے گا کہ وہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی مایہ ناز بیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے آج شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کی اکانے یاماگوچی کو سیدھے گیمز میں شکست دے کر جاپان اوپن 2026 خواتین کے سنگلز کا خطاب جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی سندھو جاپان اوپن جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

فائنل میں، سندھو نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھریلو کھلاڑی یاماگوچی کو صرف 50 منٹ میں 17-21، 17-21 سے شکست دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے کیریئر کا پہلا بی ڈبلیو ایف سپر 750 خطاب بھی جیت لیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande