اپوزیشن کا کل جماعتی اجلاس میں این سی پی آئی کے خلاف علامتی واک آوٹ؛ کرن رجیجو نے پارلیمنٹ کے کام کو ہموار کرنے کی اپیل کی
نئی دہلی، 19 جولائی (ہ س)۔ اپوزیشن جماعتوں نے اتوار کو منعقدہ کل جماعتی میٹنگ کے دوران - پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے ایک دن پہلے - نو تشکیل شدہ نیشنل سیٹیزنز پارٹی آف انڈیا (این سی پی آئی) کو دی گئی دعوت پر علامتی احتجاج درج کیا۔ ترنمول کانگریس کی
اپوزیشن


نئی دہلی، 19 جولائی (ہ س)۔ اپوزیشن جماعتوں نے اتوار کو منعقدہ کل جماعتی میٹنگ کے دوران - پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے ایک دن پہلے - نو تشکیل شدہ نیشنل سیٹیزنز پارٹی آف انڈیا (این سی پی آئی) کو دی گئی دعوت پر علامتی احتجاج درج کیا۔ ترنمول کانگریس کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراض کے بعد، کئی اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران- بشمول کانگریس، سماج وادی پارٹی، دراوڑ منیترا کجھگم (ڈی ایم کے)، جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم)، عام آدمی پارٹی (اے اے پی)، نیشنل کانفرنس، بائیں بازو کی پارٹیاں اور شیو سینا (یو بی ٹی) - چند منٹوں کے لیے میٹنگ سے واک آوٹ کر گئے۔ بعد ازاں تمام قائدین واپس آکر اجلاس میں دوبارہ شامل ہوگئے۔اس دوران، پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے تمام جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ پارلیمانی کارروائی کو آسانی سے چلانے کو یقینی بنانے میں تعاون کریں۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں اتوار کو پارلیمنٹ ہاوس انیکسی میں منعقدہ میٹنگ میں مرکزی وزراءجے پی نڈا، کرن رجیجو اور ارجن رام میگھوال کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے فلور لیڈروں اور ممبران پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ میٹنگ کا مقصد 20 جولائی سے شروع ہونے والے مانسون سیشن کے دوران قانون سازی کے کام اور ایوان کی کارروائی کو ہموار کرنے کے لیے تمام جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنا تھا۔ میٹنگ کے بالکل آغاز میں، ترنمول کانگریس نے این سی پی (آئی) کو دی گئی دعوت پر سخت اعتراض کیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے دلیل دی کہ نو تشکیل شدہ پارٹی کو ابھی تک لوک سبھا میں سرکاری شناخت نہیں ملی ہے اور اس سلسلے میں حتمی فیصلہ لوک سبھا اسپیکر کے پاس ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande