جموں و کشمیر کے پونچھ اور راجوری میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 8 افراد ہلاک، 6 لاپتہ
راجوری، 19 جولائی (ہ س) ۔ جموں و کشمیر کے پونچھ اور راجوری میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے آٹھ افراد کی موت ہو گئی ہے، جب کہ چھ لاپتہ افراد کی تلاش اور بچاو¿ آپریشن جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ دونوں سرحدی اضلاع میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب ا
(لیڈ) جموں و کشمیر کے پونچھ اور راجوری میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 8 افراد ہلاک، 6 لاپتہ


راجوری، 19 جولائی (ہ س) ۔

جموں و کشمیر کے پونچھ اور راجوری میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے آٹھ افراد کی موت ہو گئی ہے، جب کہ چھ لاپتہ افراد کی تلاش اور بچاو¿ آپریشن جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ دونوں سرحدی اضلاع میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب اور بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ موبائل ٹاورز کو شدید نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں نیٹ ورک بند ہو گیا۔ تاہم پانچ گھنٹے بعد نیٹ ورک بحال ہو گیا تاہم بجلی بدستور بند ہے۔ رات بھر جاری رہنے والی بارش نے کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانی سیلاب کو جنم دیا جس سے رہائشی مکانات دب گئے اور کئی خاندان پھنس گئے۔

سب سے زیادہ تباہی پونچھ ضلع کے سرکوٹ کے لوئر مرہ علاقے میں ہوئی۔ مرنے والوں کی شناخت محمد لطیف کی بیوی نور صفیہ (59) ، سجاد احمد (16) ولد محمد لطیف؛ حق نواز احمد (10) ولد محمد لطیف؛ شاہنواز احمد (10) ولد محمد لطیف؛ خالدہ کوثر (25) بیوی یاسر اقبال،صوفیان (2) ولد یاسر اقبال، بانو بی (60)، محمد حسین کی بیوی؛ اور محمد اکرم (7) ولد محمد لیاقت کے طور پر ہوئی ہے ۔

حکام نے بتایا کہ پولیس، ایس ڈی آر ایف، سول انتظامیہ اور مقامی رضاکاروں پر مشتمل ریسکیو ٹیمیں چھ افراد کو ڈھونڈنے کے لیے تلاشی مہم چلا رہی ہیں جو ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور ابھی تک لاپتہ ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande