
نئی دہلی، 19 جولائی (ہ س)۔
وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت کئی رہنماوں نے اتوار کے روز دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو سالگرہ (یوم پیدائش) کے موقع پر دلی مبارکباد دی۔
وزیرِ اعظم مودی نے ایکس پر کہا، ’’دہلی کی وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا جی کو سالگرہ مبارک۔ دہلی کی ترقی کو فروغ دینے اور لوگوں کے لیے ’زندگی کو آسان بنانے‘ کی سمت میں ان کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔ ان کی طویل عمر اور اچھی صحت کی تمنا کرتا ہوں۔‘‘
امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں، آپ (ریکھا گپتا) دہلی کو خوبصورت، صاف ستھرا اور خود انحصار بنانے کی سمت میں لگاتار آگے بڑھ رہی ہیں۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ (ریکھا گپتا) دہلی کے شہریوں کی ترقی اور بہبود کے لیے پوری لگن سے کام کر رہی ہیں۔ وہ اسی طرح لوگوں کی خدمت اور دہلی کی ترقی میں اپنا تعاون دیتی رہیں۔
مرکزی وزیر ٹیکسٹائل گری راج سنگھ نے کہا کہ ایشور سے آپ کی بہترین صحت، خوشگوار اور کامیاب زندگی اور عوامی خدمت سے بھرپور شاندار مدتِ کار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
مرکزی وزیرِ ثقافت اور سیاحت گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ ایشور آپ کو صحت مند اور طویل عمر عطا کرے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن