کھیلتے ہوئے نالے میں گرامعصوم ، لاش برآمد
اوریا، 17 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش میں اوریا ضلع کے صدر کوتوالی علاقے میں واقع محلہ نارائن پور میں جمعرات کی شام کھیلتے ہوئے ایک تین سالہ بچہ نالے میں گرنے سے ہلاک ہوگیا۔ میونسپل صفائی کارکنوں نے جمعہ کی صبح نالے کی صفائی کے دوران بچے کی لاش برآمد ک
نالہ


اوریا، 17 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش میں اوریا ضلع کے صدر کوتوالی علاقے میں واقع محلہ نارائن پور میں جمعرات کی شام کھیلتے ہوئے ایک تین سالہ بچہ نالے میں گرنے سے ہلاک ہوگیا۔ میونسپل صفائی کارکنوں نے جمعہ کی صبح نالے کی صفائی کے دوران بچے کی لاش برآمد کی۔ واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے کھلے نالے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

نارائن پور محلہ کے حلوائی راہل کا تین سالہ بیٹا روشن جمعرات کی شام اپنے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اچانک لاپتہ ہو گیا۔ پڑوسیوں کی مدد سے اس کے اہل خانہ نے دیررات تک اس کی تلاش کی لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

جمعہ کی صبح تقریباً 7 بجے میونسپل صفائی کارکن ایک نالے کی صفائی کر رہے تھے۔ انہیں نالے میں ایک بچے کی لاش ملی۔ کارکنوں نے فوری طور پر لاش کو نکال کر لاپتہ روشن کی شناخت کی۔

بچے کی موت کی اطلاع ملتے ہی والدہ اور خاندان کے دیگر افراد میں غم کی لہر دوڑگئی۔ اطلاع ملتے ہی صدر کوتوالی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

کوتوال راجکمار سنگھ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر بچے کی موت نالے میں گرنے سے حادثے میں ہوئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی میونسپل کونسل کے صدر انوپ گپتا بھی جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں انہیں مقامی باشندوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اگر نالے پر حفاظتی شیلڈ یا ڈھکن رکھا جاتا تو حادثہ ٹل سکتا تھا اور معصوم بچے کی جان بچائی جا سکتی تھی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande