
بڈگام سڑک حادثہ میں ایس او جی اہلکار ہلاک، دوسرا زخمیسرینگر، 17 جولائی
(ہ س)۔ جمعہ کو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں بیلی برج پر ایک سڑک حادثے میں جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ کا ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ایس او جی کے دو اہلکار ایک سرکاری گاڑی میں سفر کر رہے تھے جب وہ بیلی برج کے سٹیل گرڈ سے ٹکرا گئی، جس سے وہ دونوں زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان میں سے ایک کو مردہ قرار دے دیا، جب کہ دوسرے کا علاج جاری ہے۔ بعد ازاں ان کی شناخت طارق احمد ساکن ہنجورہ اور زخمی کی شناخت ریاض احمد کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir