
حیدرآباد، 17 جولائی (ہ س) ۔آندھرا پردیش میں گزشتہ 20 دنوں میں 12 کووڈ-19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں چار کی اموات ہوئی ہیں۔ تاہم محکمہ صحت کے مطابق مرنے والے وہ لوگ تھے جو پہلے ہی متعدد سنگین بیماریوں میں مبتلا تھے۔
صحت کے سکریٹری جی ویراپانڈین کے ایک بیان کے مطابق، چاروں مریض (تین کڑپہ سے اور ایک کاکیناڈا سے) پہلے سے موجود طبی حالات جیسے ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، گردے کی بیماری،اوردیگر سنگین بیماریوں میں مبتلا تھے۔ پہلا کیس 26 جون کوکڑپہ ضلع میں سامنے آیا تھا،جس میں سب سے زیادہ کیس آٹھ ہیں۔گنٹورضلع کے منگلاگیری میں دو کیس ہیں، اوروشاکھاپٹنم اورکاکیناڈا میں ایک ایک کیس ہے۔
ویراپانڈین نے کہاکہ یہ کوئی کلسٹر وبانہیں ہے اور یہ کیس مختلف ڈویژنوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاست میں 26 جون سے 15 جولائی کے درمیان کل 67 لوگوں کا کووڈ-19 ٹیسٹ کیا گیا۔بتایاگیاہے کہ یکم جولائی سے اب تک ملک بھر میں 339 کووڈ-19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ کیسز کیرالہ میں (115)، اس کے بعد کرناٹک (64)، مہاراشٹرا (43)، تمل ناڈو (39)، انڈمان اور نیکوبار جزائر (18)، دہلی (18) اور راجستھان (12) ہیں۔نیشنل انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن(آئی ایم اے) کی کووڈ ٹاسک فورس کے شریک چیئرمین راجیوجے دیون نے کہاکہ موجودہ صورتحال کے بارے میں تشویش کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق