
اداکار اور پروڈیوسر سوہم شاہ کی انتہائی متوقع ہارر فلم تمباڈ2 کے بارے میں طویل عرصے سے جاری قیاس آرائیاں بالآخر ختم ہو گئیں۔ پروڈیوسرز نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی کاسٹ میں شامل ہو گئی ہیں۔ اس اعلان نے سامعین کے تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔
سوہم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر عالیہ بھٹ کے ساتھ کئی تصاویر شیئر کیں، جن میں تمباڈ کے مشہور سرخ پس منظر کی جھلک شامل ہیں جن میں بری گڑیا، لالٹین اور سرخ حلقے شامل ہیں۔ پوسٹ کے ساتھ، انہوں نے لکھا، ایک نیا باب شروع ہورہا ہے۔ 'تمباڈ 2' میںآپ کا استقبال ہے ۔عالیہ بھٹ قیامت آئے گی۔ 03.12.2027 کو سنیما میں ملتے ہیں۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان 3 دسمبر 2027 کیا گیا ہے۔
عالیہ بھٹ پہلی بار ہارر فلم میں کام کرنے والی ہیں۔ ان کے پرستار ا ن کے نئے کردار کے بارے میں کافی پرجوش ہیں۔ سوہم شاہ ایک بار پھر مرکزی کردار ادا کریں گے۔ کاسٹ کو مزید مضبوط کرتے ہوئے نوازالدین صدیقی کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔
2018 میں ریلیز ہونے والی، تمباڈ ہندوستانی لوک داستانوں پر مبنی ایک مقبول ہارر فلم تھی، جسے اس کی منفرد کہانی، دمدار ڈائریکشن اور بہترین سینماٹوگرافی کے لیے سراہا گیا۔ راہی انل بروے کی ہدایت کاری میں پہلی فلم نے وقت کے ساتھ ساتھ کلٹ کلاسک کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔ اب، سوہم شاہ فلمز کے بینر تلے تیار ہونے والی تمباڈ 2 فلم سے امید کی جاتی ہے کہ وہ سامعین کو ایک اور پراسرار اور سنسنی خیز سنیما کا تجربہ فراہم کرے گی۔
ہندوستھان سماچار
--------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی