
رام چرن اور جاہنوی کپور اداکاری والی انتہائی متوقع فلم پیڈی 4 جون کو سینما گھروں کی زینت بن گئی ہے۔ فلم کی ریلیز سے پہلے، جاہنوی کپور نے بھگوان وینکٹیشور کا آشیرواد حاصل کرنے کے لیے آندھرا پردیش کے مشہور ترومالامندر کا دورہ کیا۔ اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ننگے پاو¿ں مندر کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ جاہنوی نے فلم کی کامیابی اور سامعین کی محبت کے لیے مندر کا دورہ کیا تھا۔
جاہنوی مندر کے دورے کے دوران روایتی انداز میں نظرآرہی تھیں۔ اس نے ایک خوبصورت جامنی رنگ کی کانجیورم ساڑھی پہنی تھی۔اس کے ساتھ بھاری روایتی زیورات ان کے ملبوسات کو اور بھی پرکشش بنارہی تھی۔ ویڈیو میں اداکارہ مندر کے احاطے کے باہر عقیدت مندوں کے درمیان پرسکون اور سادہ انداز میں نظر آ رہی ہیں۔ مداح بھی ان کے اس روحانی لک کی تعریف کر رہے ہیں۔
غور طلب ہے کہ جاہنوی کپور کا ترومالامندر سے خاص تعلق ہے۔ وہ اکثر اپنی سالگرہ اور کیریئر کے اہم مواقع پر مندر جاتی ہیں۔ بوچی بابو ثنا کی ہدایت کاری میں، پیڈی ایک اسپورٹس ڈرامہ فلم ہے جس میں رام چرن اور جاہنوی کپور کے ساتھ ساتھ دیویندو شرما، شیوا راجکمار اور بومن ایرانی بھی شامل ہیں۔ یہ دیورا کے بعد جنوبی ہندوستانی سنیما میں جاہنوی کی دوسری بڑی فلم ہے اور سامعین اس کے بارے میں پرجوش ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی