
آسام میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 3.4 ناپی گئی
گوہاٹی، 27 جون (ہ س)۔ آسام میں ہفتہ کی صبح درمیانی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا جھٹکا علی الصبح 04 بج کر 51 منٹ 16 سیکنڈ پر محسوس کیا گیا۔
نیشنل سینٹر فار سسمولوجی کے مطابق، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 ناپی گئی۔ اس کا مرکز آسام کے کچھار ضلع میں زمین کے اندر تقریباً 42 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ زلزلے کا ایپیسینٹر 24.940 شمالی عرض بلد اور 92.562 مشرقی طول بلد پر درج کیا گیا۔
جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ راحت کی بات یہ رہی کہ کسی طرح کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انتظامیہ صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور لوگوں سے چوکس رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن