
نئی دہلی، 26 جون (ہ س)۔ نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن 27 سے 28 جون تک کرناٹک کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔ اس دوران وہ مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔
نائب صدر جمہوریہ کے سکریٹریٹ نے جمعہ کویہ معلومات دی کہ نائب صدرجمہوریہ سی پی رادھا کرشنن ہفتہ سے کرناٹک کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔ 27 جون کو نائب صدر جمہوریہ بنگلور و میں نادپربھو کیمپے گوڑا کے 517 ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ 28 جون کو نائب صدر جمہوریہ راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (آر جی یو ایچ ایس) کے یوم تاسیس اور نشہ آور مادوں کے غلط استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی دن کی تقریبات کے تحت منعقد نشہ مکت بھارت سمیلن میں شرکت کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد