وزیر اعظم مودی نے دھرمیندر پردھان کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی
نئی دہلی، 26 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے موثر نفاذ میں ان کے تعاون کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے ان کی لمبی زندگی اور اچھی صحت کی خواہش
PM-BIRTHDAY-WISHES-DHARMENDER-PRADHAN


نئی دہلی، 26 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے موثر نفاذ میں ان کے تعاون کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے ان کی لمبی زندگی اور اچھی صحت کی خواہش کی۔

وزیر اعظم مودی نے آج ایکس پر اپنے پیغام میںکہا کہ مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان قومی تعلیمی پالیسی کو مو¿ثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے قابل ستائش کوششیں کر رہے ہیں۔ نئی تعلیمی پالیسی کا مقصد ہندوستان کو معلومات ، تعلیم اور اختراع کا عالمی مرکز بنانا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دھرمیندر پردھان کی قیادت میں تعلیم کے شعبے میں کی جا رہی کوششیں ملک کی آنے والی نسلوں کو بااختیار بنانے اور علم پر مبنی معیشت کی طرف ہندوستان کو آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی کے تحت تعلیمی نظام میں جامع اصلاحات، ہنر مندی کی نشوونما، مادری زبان میں تعلیم، تحقیق کے فروغ اور طالب علموں کو عالمی مقابلے کے لیے تیار کرنے پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی میعاد کو قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی ) 2020 کے نفاذ کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande