
کولکاتا، 26 جون (ہ س)۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ممنوعہ دہشت گرد تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی) کے ایک ذیلی ماڈیول سے وابستہ دہشت گردانہ سازش کے معاملے میں 11 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔یہ چارج شیٹ آسام کے گوہاٹی کی خصوصی عدالت میںبھارتیہ نیائے سنہتا 2023 اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ، 1967 کی مختلف دفعات کے تحت پیش کی گئی ہے۔
این آئی اے کی طرف سے آج صبح جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ امام محمود ر قافلہ نامی تنظیم، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کا ایک محاذ ہے، مغربی بنگال اور شمال مشرقی ریاستوں بالخصوص آسام اور تریپورہ میں اپنے دہشت گردانہ نظریات اور نیٹ ورک کو پھیلانے کی سازش کر رہی تھی۔
تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق، اس سازشکے تحت تنظیم کے بنیاد پرست نظریے کی تشہیر، نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانا اور بھارت میں تنظیم کے نیٹ ورک کو مضبوط کرنا تھا۔ تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے ایک سینئر رکن امام محمود حبیب اللہ نے ہندوستانی علاقے میں تنظیم کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے امام محمودر قافلہ قائم کیا تھا۔
این آئی اے کے مطابق، ملزمین خفیہ ملاقاتوں، مذہبی نظریاتی پروگراموں، بنیاد پرست لٹریچر کو پھیلانے اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے بھارت مخالف پروپیگنڈے میں ملوث تھے۔ وہ تنظیم کی قیادت کے ساتھ وفاداری بڑھانے اور نئے اراکین کو بھرتی کرنے کی بھی کوشش کر رہے تھے۔ چارج شیٹ میں نامزد کلیدی ملزمین میں نسیم الدین کے آسام میں اور جاگیر میاں کے تریپورہ میںتنظیم کی سرگرمیوں کے اہم آپریٹر کے طور پر کی گئی ہے۔
تحقیقات کے دوران، این آئی اے نے کئی مجرمانہ دستاویزات، الیکٹرانک آلات اور ڈیجیٹل ریکارڈ برآمد کیے ہیں، جنہیں ملزم کے خلاف ثبوت کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد