(اپ ڈیٹ) رام گڑھ-بوکارو این ایچ-23 پر ہوئے حادثے میں بینڈ پارٹی کے 8 ارکان کی موت ، وزیراعلیٰ کا اظہار رنج
رام گڑھ، 26 جون (ہ س)۔ جمعرات کی دیر رات رام گڑھ-بوکارو نیشنل ہائی وے-23 پر ایک سڑک حادثے میں بینڈ پارٹی کے آٹھ ارکان کی المناک موت ہو گئی۔ راجرپا تھانہ علاقہ کے بدھ بازار کے قریب ایل پی جی ٹرک اور پک اپ وین کے درمیان تصادم میں پانچ افراد کی موقع
(اپ ڈیٹ) رام گڑھ-بوکارو این ایچ-23 پر ہوئے حادثے میں بینڈ پارٹی کے 8 ارکان کی موت ، وزیراعلیٰ کا اظہار رنج


(اپ ڈیٹ) رام گڑھ-بوکارو این ایچ-23 پر ہوئے حادثے میں بینڈ پارٹی کے 8 ارکان کی موت ، وزیراعلیٰ کا اظہار رنج


رام گڑھ، 26 جون (ہ س)۔

جمعرات کی دیر رات رام گڑھ-بوکارو نیشنل ہائی وے-23 پر ایک سڑک حادثے میں بینڈ پارٹی کے آٹھ ارکان کی المناک موت ہو گئی۔ راجرپا تھانہ علاقہ کے بدھ بازار کے قریب ایل پی جی ٹرک اور پک اپ وین کے درمیان تصادم میں پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور تین دیگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں ٹرک ڈرائیور کی غفلت کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ٹرک غلط سائیڈ سے جا رہا تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میںراجرپا تھانہ علاقہ کے مارنگ مرچا گاو¿ کے رہنے والے انود کمار (والد دھنورام اوہدار)، پپو کرمالی (والد دلیپ کرمالی)، پون کرمالی (والد لکھی کرمالی)، اشوک کمار (والد گلوڈوم)، شکتی کمار (والد گلو ڈوم)، ڈیوڈ کرمالی (والد امت کرمالی) اورہزاری باغ ضلع کے داڑھی بلاک کے کٹھہروا گاو¿ں کے رہنے والے منیش کمار (والد شری کانت مہتو ) اورہیمنت کمار مہتو(ولد سوہن مہتو) کی موت ہوئی ہے ۔ جمعہ کو تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے رام گڑھ صدر اسپتال میں کرایا گیا ۔

پولیس کے مطابق راجرپا سے رام گڑھ کی طرف آرہا ایک ایل پی جی ٹرک (JH-02 AA-4786) اور مخالف سمت سے آنے والی پک اپ وین (JH-02 Q-8268) بارالونگ کے قریب آپس میں ٹکرا گئے۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ پک اپ وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ شدید زخمیوں کو فوری طور پر صدر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید دو افراد دم توڑ گئے۔ ایک اور زخمی کو بہتر علاج کے لیے رانچی ریفر کیا گیا، لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

حادثے کے بعد صدر اسپتال کا ماحول سوگوار ہوگیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی ہسپتال پہنچتے ہی اہل خانہ کے رونے سے پورا کیمپس گونج اٹھا۔ اپنے پیارے کو کھونے کا غم ہر خاندان کے چہرے پر صاف نظر آرہا تھا۔ گاو¿ں والوں اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد اسپتال میں جمع ہوگئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رام گڑھ سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) آلوک رنجن، راجرپا تھانے کے انچارج کرشنا کمار اور رام گڑھ تھانے کے انچارج نوین پرکاش پانڈے پولیس فورس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ افسران نے مشتعل گاو¿ں والوں کو سمجھایا اور ٹریفک بحال کرائی۔

پولیس حکام نے اطلاع دی کہ بلسگرا کے دو لوگ ایک پک اپ وین میں مارنگ مرچا گاو¿ں پہنچے تھے۔ وہاں سے، وہ گاو¿ں کے چھ دیگر بینڈ پارٹی ارکان کے ساتھ ایک شادی میں شرکت کے لیے بلسگرہ واپس آ رہے تھے۔ دریں اثنا، بار لونگ کے قریب، ایک تیز رفتار ایل پی جی ٹرک، غلط سمت میں جا رہا تھا، ایک پک اپ وین سے ٹکرا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی بنیادی وجہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت کو قرار دیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے، اور تفصیلی تفتیش جاری ہے۔

دریں اثنا، وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے حادثے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر جاری ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لاری-بار لونگ کے قریب سڑک حادثے میں سات افراد کی موت کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کی روح کی تسکین اورسوگوار خاندانوں کو نقصان برداشت کرنے کی طاقت کیلئے دعا کی۔

ہیمنت سورین نے کہا کہ ریاستی حکومت حادثے سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کو راحت اور بچاو¿ کاموں میں تیزی لانے اور زخمیوں کے مناسب علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande