نائب صدر جمہوریہ اور وزیر داخلہ نے ہم وطنوں سے ہندوستان کو منشیات سے پاک ملک بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کر نے کی اپیل کی
نئی دہلی، 26 جون (ہ س)۔ نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج ہم وطنوں سے نشہ آور مادوں کے غلط استعمال کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ’منشیات سے پاک ہندوستان'' بنانے کے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کرنے کی اپیل کی ۔ نائب

VP & HM

نئی دہلی، 26 جون (ہ س)۔ نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج ہم وطنوں سے نشہ آور مادوں کے غلط استعمال کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ’منشیات سے پاک ہندوستان' بنانے کے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کرنے کی اپیل کی ۔

نائب صدر جمہوریہ نے ایکس پر کہا، ”نشہ آور دواوں کے غلط استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی دن کے موقع پر، آئیے ہم ’منشیات سے پاک ہندوستان‘ کی تعمیر کے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کریں۔ میں ان یونیورسٹیوں، تعلیمی اداروں اور تنظیموں کی ستائش کرتا ہوں جو اس مہم کو فعال طور پر آگے بڑھا رہے ہیں۔ ان کی کوششیں ایک مضبوط، صحت مند اور منشیات سے پاک ہندوستان کی تعمیر میں بامقصد حصہ ڈال رہی ہیں۔ آئیے ہم سب مل کر بیداری پھیلائیں، منشیات چھوڑنے کے عمل سے گزر رہے لوگوں کی حمایت کریں اور اپنے نوجوانوں کو منشیات کے بجائے امید، صحت اور زندگی کے مقصد کا انتخاب کرنے کی ترغیب دیں۔“

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان نے نشہ آور مادوں غلط کے استعمال کے عالمی چیلنج کے خلاف سب سے مضبوط جنگ لڑی ہے۔ نارکو- کارٹلز (بین الاقوامی مجرمانہ تنظیموں) کو مضبوطی سے ختم کر دیا گیا ہے اور متاثرہ افراد کی مناسب دیکھ بھال اور ہمدردی کے ساتھ علاج کیا گیا ہے۔ یہ دن ہماری نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande