اگلے تین دنوں تک مشرقی اتر پردیش میں گرمی کی لہر، شمال مشرق میں زبردست بارش، ہفتے کے آخر میں دہلی میں بارش کا امکان
نئی دہلی، 26 جون (ہ س)۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی ہے کہ مشرقی اتر پردیش کے کچھ حصوں میں اگلے تین دنوں تک شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ وہیں، شمال مشرقی ہندوستان، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں اگلے چند
موسم


نئی دہلی، 26 جون (ہ س)۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی ہے کہ مشرقی اتر پردیش کے کچھ حصوں میں اگلے تین دنوں تک شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ وہیں، شمال مشرقی ہندوستان، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں اگلے چند دنوں میں بھاری سے بہت زیادہ بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ مزید ، جنوب مغربی مانسون کے ملک کے مزید حصوں میں آگے بڑھنے کے لیے حالات سازگار ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی-این سی آر میں ہفتہ اور اتوار کی دوپہر اور شام کو تیز ہواو¿ں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ 29 جون کوبھی موسم ایسا ہی رہے گا، حالانکہ ہوا کی رفتار میں قدرے کمی آ سکتی ہے۔ توقع ہے کہ درجہ حرارت معمول کے آس پاس رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی دارالحکومت میں تیز ہواو¿ں اور کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی کی تھی لیکن حبس اور شدید گرمی کا اثر دن بھر جاری رہا۔

آئی ایم ڈی کے مطابق، اگلے تین سے چار دنوں کے دوران جنوب مغربی مانسون کے شمالی بحیرہ عرب، گجرات کے بقیہ حصوں، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، بہار اور اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے کچھ دوسرے علاقوں میں آگے بڑھنے کے لیے سازگار حالات برقرار ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس ہفتے شمال مشرقی ہندوستان، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں بڑے پیمانے پر بھاری بارش کا امکان ہے۔ 27 اور 29 جون کے درمیان، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم کے الگ الگ علاقوں میں بہت زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ شمال مغربی، وسطی، مشرقی، مغربی اور جنوبی جزیرہ نما ہندوستان کے کئی حصوں میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش اور الگ الگ مقامات پر بھاری بارش متوقع ہے۔ اگلے چھ دنوں کے دوران ان علاقوں میں 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان اور مظفرآباد میں 27 سے 30 جون کے درمیان کئی مقامات پر بارش متوقع ہے۔ اتراکھنڈ میں بھی 27 سے 29 جون تک بارش متوقع ہے۔ مشرقی راجستھان، ہریانہ، دہلی ،پنجاب اورمغربی راجستھان میں 27جون سے2 جولائی کے درمیان، جب کہ مغربی اتر پردیش میں 29 جون سے 2 جولائی تک بارش ہوگی۔ مشرقی اتر پردیش میں 27 سے 30 جون تک بارش کے امکان کے باوجود، 27 اور 28 جون کو کچھ علاقوں میں گرمی کی لہروں کا امکان ہے اور 27 جون کے لیے شدید گرمی کی لہر کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اوڈیشہ میں بھی 7 2جون کو گرمی اورحبس رہنے کی توقع ہے۔

درجہ حرارت کی پیشن گوئی کے مطابق، مہاراشٹر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 جون تک بتدریج 2 سے 3 ڈگری سیلسیس بڑھنے کی توقع ہے، جس کے بعد کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی۔ وسطی ہندوستان میں 28 اور 29 جون کے درمیان درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس تک اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد اسی طرح کی کمی واقع ہوگی۔ وہیں ملک کے بیشتر دیگر حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 2 جولائی تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande