منی پور میں پانچ عسکریت پسند گرفتار، اسلحوں کا ذخیرہ اور مشتبہ گانجا برآمد
امپھال، 26 جون (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے الگ الگ آپریشنز میں مختلف عسکریت پسند تنظیموں کے پانچ کارکنوں کو گرفتار کیا۔ اس کے ساتھ ہی اسلحوں کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا ہے اور امپھال ہوائی اڈے پر ایک مسافر سے
Five-Active-Militants-Arrested


امپھال، 26 جون (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے الگ الگ آپریشنز میں مختلف عسکریت پسند تنظیموں کے پانچ کارکنوں کو گرفتار کیا۔ اس کے ساتھ ہی اسلحوں کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا ہے اور امپھال ہوائی اڈے پر ایک مسافر سے مشتبہ گانجا ضبط کیا گیا۔

آج جاری کردہ سرکاری معلومات کے مطابق، 25 جون کو سیکورٹی فورسز نے کاکچنگ ضلع کے کاکچنگ کھنواوماتھیل متھک لیکائی کے رہائشی سوریپا نامی تنظیم کے سرگرم کیڈر اور مبینہ طور پر رنگداری وصول کرنے والے شامجیت شابام کوکفائی میتیئی (26) کو اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ اسی دن، تھوبل ضلع کے کھونگ جوم تھانہ علاقے کے وانگجنگ سبل لیکائی سے کے وائی کے ایل کے ایک فعال کیڈر کونسم اوکین میتیئی عرف مائیجاو عرف مالیمنگنبا عرف بودے (36) کو بھیگرفتار کیا گیا۔

ایک اور کارروائی میں، امپھال ویسٹ ضلع کے لامسانگ تھانے کے علاقے میں پھائنگ اور کھرانگ کوئیرینگ/تیرن پوکپی کے درمیان واقع اایک سنسان علاقے سے تین اے کے رائفلیں، ایک 9 ایم ایم پستول، چار میگزین، مختلف کیلیبر کے 37 زندہ کارتوس اور دو باوفینگ وائرلیس ہینڈ سیٹبرآمد کیے گئے۔

ایک اور کارروائی میں، امپھال ہوائی اڈے پر ایئرپورٹ پولیس اور سی آئی ایس ایف کی مشترکہ تلاشی کے دوران امپھال مشرقی ضلع کے رہنے والے ہیرش مائبام (23) کے سامان سے تقریباً 420 گرام مشتبہ گانجا برآمد کیا گیا۔ ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

اسی دن، سیکورٹی فورسز نے امپھال مشرقی ضلع کے پورومپیٹ تھانہ علاقے سے وانگکھیئراکپام رومیو میتیئی عرف برونی عرف کابرو (45) کو گرفتار کیا۔ وہیں،تھوبل ضلع کے نونگ پوک سیکمائی تھانہ ضلع علاقہ کے یائریپوک کاکمیائی لامکھائی سے این آر ایف ایم کے فعال کیڈر آر کے بوتھوئی عرف امت عرف سنگتھانگامبا( 30) کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے ایک .32 پستول، ایک میگزین اور تین زندہ کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں۔

سیکورٹی فورسز نے کہا کہ ریاست میں عسکریت پسندی ، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande