لوک سبھا اسپیکر اور وزیر داخلہ نے چھترپتی شاہوجی مہاراج کو خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 26 جون (ہ س)۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے آج چھترپتی شاہوجی مہاراج کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا، ددوراندیش سماجی مصلح اور ترقی پسند حکمران، عظیم راجرشی چھترپتی شا
شاہو


نئی دہلی، 26 جون (ہ س)۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے آج چھترپتی شاہوجی مہاراج کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا، ددوراندیش سماجی مصلح اور ترقی پسند حکمران، عظیم راجرشی چھترپتی شاہوجی مہاراج کوان کے یوم پیدائش پرلاکھوں سلام ! ان کی زندگی ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ کسی بھی قوم کی حقیقی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب سماج کا آخری فرد بھی عزت، مساوی مواقع اور انصاف کے ساتھ آگے بڑھ سکے۔

امت شاہ نے کہا کہ سماجی مساوات کے پرچم بردار چھترپتی شاہوجی مہاراج نے ایک جامع نظام حکومت کو مضبوط بنا کر عوام پر مبنی حکمرانی کی مثال قائم کی۔ خواتین کی تعلیم، اسکالرشپ پروگراموں اور تعلیم کے وسیع پیمانے پر توسیعکے ذریعے انہوں نے سماجی طورپربااختیار بنانے کو ایک نئی سمت دی۔ ان کے نظریات ہمیشہ ملک کی تعمیر کے لیے مشعل راہ رہیں گے۔

مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ شاہوجی مہاراج نے بہت سی اصلاحات کو فروغ دیا جیسے پرائمری تعلیم، ذات پات کی تفریق کا خاتمہ اورچھو اچھوت کا خاتمہ۔ سماجی اصلاح میں ان کا تعاون انمول ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ انہوں نے اچھوت اور سماجی امتیاز کے خلاف لڑ کر مساوات پر مبنی اور جامع معاشرے کی مضبوط بنیاد رکھی۔ انہوں نے بڑے پیمانے پر عوامی بیداری پھیلائی اور خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے، بچوں کی شادی پر پابندی، بیواو¿ں کی دوبارہ شادی کی حوصلہ افزائی اور غریب، محروم اور پسماندہ طبقات کی ترقی کے لیے بہت سے تاریخی اقدامات اٹھائے۔ سماجی ہم آہنگی اور عوامی بہبود کے ان کے نظریات ہمیں ایک مساوی، ہم آہنگی اور مضبوط معاشرے کی تعمیر کے لیے تحریک دیتے رہیں گے۔ ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ ان کی دوراندیشی اور عوامی بہبود کے کام ہم سب کو ہمیشہ ترغیب دیتے رہیں گے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande