کچاتیو آئی لینڈ معاہدہ کو بی جے پی نے بتایا کانگریس کی تاریخی غلطی
نئی دہلی، 26 جون (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے تمل ناڈو سے متصل آبنائے پاک میں واقع کچاتیوو جزیرہ سری لنکا کو دینے کے معاہدے کے لیے کانگریس کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے اس فیصلے کو ’تاریخی غلطی‘ اور کانگریس حکومت کی خارجہ پالیسی کو شرمناک
کچاتیو آئی لینڈ معاہدہ کو بی جے پی نے بتایا کانگریس کی تاریخی غلطی


نئی دہلی، 26 جون (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے تمل ناڈو سے متصل آبنائے پاک میں واقع کچاتیوو جزیرہ سری لنکا کو دینے کے معاہدے کے لیے کانگریس کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے اس فیصلے کو ’تاریخی غلطی‘ اور کانگریس حکومت کی خارجہ پالیسی کو شرمناک قرار دیا ہے۔جمعہ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سدھانشو ترویدی نے کہا کہ آج کا دن کانگریس کے ہتھیار ڈالنے کے کیلنڈر میں ایک اور تاریخی، سیاہ باب کا نشان ہے۔ اس دن، 26 جون، 1974 کو، اس وقت کی کانگریس حکومت نے تامل ناڈو کے قریب واقع جزیرہ کچاتیوو سری لنکا کو دے دیا۔جس کی وجہ سے تمل ناڈو کے ماہی گیروں کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وہاں پر عیسائیوں کا مقدس مقام سینٹ انٹونی سرائن ہے جہاں ماہی گیروں کو اگر وہ اپنی کشتیوں پر ہندوستانی پرچم لہراتے ہیںتوجانے کی اجازت نہیں ہے ۔ یہ کانگریس پارٹی کی شرمناک خارجہ پالیسی کی یاد منانے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ہتھیار ڈالنے کا کیلنڈر ہندوستان کے دو حصوں میں تقسیم اور 1947 میں مسلم لیگ کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے شروع ہوتا ہے۔

1948 میں پی او کے کا پاکستان کے حوالے، 1962 میں اکسائی چن کو چین کے حوالے کر دیا گیا، اور آسام بھی تقریباً سونپ ہی دیا گیا تھا۔ اس کے بعد کیلاش مانسروورہاتھ سے نکل گیا، اور پھر 26 جون، 1974 کو کچاتیوو کو سونپ دیا گیا، جو 28 جون کو سری لنکا کے کنٹرول میںآگیا۔ یہ ایک افسوسناک باب ہے جسے آج کی نسل کو یاد رکھنا چاہیے۔ یہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کس طرح کانگریس پارٹی نے ہندوستان کے قومی مفادات سے سمجھوتہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی جو حال ہی میں یو ڈی ایف کے تحت کانگریس-مسلم لیگ اتحاد کے ذریعے کیرالہ میں برسراقتدار آئی ہے، اقتدار کے نشے میں اس قدر مست ہے کہ کیرالہ حکومت نے ایک شرمناک فیصلہ لیا ہے۔ اس نے کم الکوحل والی شراب پر ایکسائز ڈیوٹی کو 251 فیصد سے کم کر کے 121 فیصد کر دیا ہے، جس سے شراب پر ٹیکس کو مو¿ثر طریقے سے نصف سے زیادہ کم کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کچاتیوو جزیرہ معاہدہ 1974 میں ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ تھا جس کے تحت ہندوستان کی اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے آبنائے پاک میں واقع یہ 285 ایکڑ پر مشتمل غیر آباد جزیرہ سری لنکا کے حوالے کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande