ایودھیا رام مندر کے دان پاتر معاملے کے تمام 8 ملزمان کو جیل بھیجا گیا
ایودھیا، 26 جون (ہ س)۔ رام نگری ایودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر کے عطیہ -چڑھاوا میں بے ضابطگیوں کے سلسلے میں گرفتار آٹھ ملزمان کو جمعہ کی دو پہر خصوصی ریمانڈ مجسٹریٹ نویدیتا سنگھ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں تمام ملزمین کو عدالتی تحویل میں بھی
AYODHYA-SHRI-RAM-MANDIR-CHANDA


ایودھیا، 26 جون (ہ س)۔ رام نگری ایودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر کے عطیہ -چڑھاوا میں بے ضابطگیوں کے سلسلے میں گرفتار آٹھ ملزمان کو جمعہ کی دو پہر خصوصی ریمانڈ مجسٹریٹ نویدیتا سنگھ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں تمام ملزمین کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ جمعہ کو محرم کی چھٹی کے باعث اسپیشل ریمانڈ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی ہوئی۔ اب ان تمام ملزمان کی پیر کو دوبارہ پیشی ہوگی اور پولیس کسٹڈی /ریمانڈ لینے کی کوشش کرے گی۔

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو شری رام جنم بھومی تیرتھ کشیتر ٹرسٹ کے ایک رکن کر شن موہن کی تحریری شکایت پر شری رام جنم بھومی تھانے میں اویناش شکلا، انوکلپ مشرا، لوکوش مشرا، منیش کمار یادو، کرونیش پانڈے، رماشنکر مشرا، سبھاش شریواستو، رام شنکر یادوعرف ٹینوکو نامزد اور دیگر نامعلوم افراد کو ملزم بنایا گیا ہے۔ ملزمین کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 305، 306، 316 (5)، 317 (4)، 317 (5)، 61، 3 (5) اور پی سی ایکٹ 13 (1) (اے) کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande