خواتین کو بااختیار بنانا جامع اور پائیدار ترقی کا سنگ بنیاد ہے: اناپورنا دیوی
نئی دہلی، 26 جون (ہ س): ۔مرکزی وزیر برائے خواتین و اطفال کی ترقی، محترمہ انّپورنا دیوی نے آج کرغز جمہوریہ کے دارالحکومت بشکیک میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) خواتین فورم 2026 سے ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کیا۔ انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم
خواتین کو بااختیار بنانا جامع اور پائیدار ترقی کا سنگ بنیاد ہے: اناپورنا دیوی


نئی دہلی، 26 جون (ہ س): ۔مرکزی وزیر برائے خواتین و اطفال کی ترقی، محترمہ انّپورنا دیوی نے آج کرغز جمہوریہ کے دارالحکومت بشکیک میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) خواتین فورم 2026 سے ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کیا۔ انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم سے بھارت کی وابستگی، باہمی احترام، مساوات اور اتفاقِ رائے کے اصولوں سے اس کی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے عزم کا اظہار کیا۔بھارت کی جانب سے افتتاحی بیان اور اقتصادی ترقی میں خواتین کے کردار کے موضوع پر منعقدہ مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ خواتین محض ترقی کے ثمرات سے مستفید ہونے والی نہیں بلکہ ترقی کو آگے بڑھانے والی سب سے مو¿ثر قوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی تصور بھارت کے خواتین کی قیادت پر مبنی ترقی کے ویڑن اور 2047 تک ترقی یافتہ بھارت (وکست بھارت) کے ہدف کی بنیاد ہے۔

وزیر نے بتایا کہ ملک بھر میں تقریباً 10 کروڑ خواتین، 90 لاکھ سے زائد سیلف ہیلپ گروپس (خود امدادی گروپوں) سے وابستہ ہیں، جن میں سے 3 کروڑ سے زیادہ خواتین لکھ پتی دیدی بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشن شکتی اور مشن پوشن 2.0 خواتین کے تحفظ، نگہداشت اور معاشی شمولیت کو فروغ دینے والی اہم قومی اسکیمیں ہیں۔بھارت نے اس موقع پر ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خطے میں خواتین کی معاشی قیادت اور ان کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تجربات کا تبادلہ کرے گا اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande