اے ایم یو کے امراضِ تنفس اور ای این ٹی شعبہ جات میں نئے سیمینار ہالز کا افتتاح
علی گڑھ, 13 جون (ہ س)۔ فیکلٹی آف میڈیسن، جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ امراضِ تنفس اور شعبہ ای این ٹی میں نئے تعمیر شدہ سیمینار ہالز کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان، ڈی
سیمینار


علی گڑھ, 13 جون (ہ س)۔ فیکلٹی آف میڈیسن، جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ امراضِ تنفس اور شعبہ ای این ٹی میں نئے تعمیر شدہ سیمینار ہالز کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان، ڈین فیکلٹی آف میڈیسن پروفیسر محمد خالد، جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل و چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر انجم پرویز، فنانس آفیسر مسٹر نورالسلام، یونیورسٹی انجینئر پروفیسر اظہار الحق فاروقی، ممبر انچارج، بلڈنگ ڈپارٹمنٹ پروفیسر ملک شعیب احمد، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر نیر آصف، اساتذہ، ریزیڈنٹس اور طلبہ کی موجودگی میں کیا۔

اس موقع پر پروفیسر نعیمہ خاتون نے شعبہ امراضِ تنفس کی جانب سے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور تدریس، تحقیق اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے جدید سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ پروفیسر محمد محسن خان نے سازگار تعلیمی ماحول کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئے سیمینار ہال تدریسی و تعلیمی سرگرمیوں کو مزید فروغ دیں گے۔

یہ سیمینار ہال جدید صوتی و بصری سہولیات سے آراستہ ہیں اور سیمینارز، طبی کیس کی پیشکش، مسلسل طبی تعلیمی پروگرام، تحقیقی مباحث اور دیگر علمی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

شعبہ امراضِ تنفس کے چیئرمین پروفیسر محمد شمیم اور شعبہ ای این ٹی کے چیئرمین پروفیسر محمد آفتاب نے یونیورسٹی انتظامیہ کے تعاون کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا اور طبی تعلیم و تحقیق اور مریضوں کی نگہداشت کے فروغ کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande