شتابدی ایکسپریس پر پتھر پھینکنے کے الزام میں تیسرا نابالغ ملزم گرفتار
فیروز آباد، 13 جون (ہ س) ۔ اتر پردیش کے فیروز آباد ضلع کے رسول پور پولیس اسٹیشن نے ہفتہ کو گولڈن چیریٹ ایکسپریس ٹرین پر پتھراؤ کے واقعہ کے سلسلے میں مطلوب ایک نابالغ کو گرفتار کیا ہے۔ اس سے قبل اس کے دو نابالغ ملزم ساتھیوںکو حراست میں لیا گیا تھا۔
UP-SHATABDI-EXPRESS-STONE


فیروز آباد، 13 جون (ہ س) ۔ اتر پردیش کے فیروز آباد ضلع کے رسول پور پولیس اسٹیشن نے ہفتہ کو گولڈن چیریٹ ایکسپریس ٹرین پر پتھراؤ کے واقعہ کے سلسلے میں مطلوب ایک نابالغ کو گرفتار کیا ہے۔ اس سے قبل اس کے دو نابالغ ملزم ساتھیوںکو حراست میں لیا گیا تھا۔

رسول پور پولیس اسٹیشن کے انچارج پردیپ کمار نے بتایا کہ لکھنؤ سے دہلی جانے والی سورن شتابدی ایکسپریس ٹرین پرجمعرات کی شام کچھ نامعلوم غیر سماجی عناصر نے مکھن پور اور فیروز آباد ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان پیمیشور پھاٹک کے قریب پتھراؤ کیا تھا۔ واقعہ کے وقت آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت بھی ٹرین میں سفر کر رہے تھے۔ تاہم اس واقعے میں نہ تو وہ اور نہ ہی کوئی دوسرا مسافر زخمی ہوا۔

جیسے ہی معاملہ سامنے آیا، جی آر پی - آر پی ایف، ریلوے انتظامیہ کے علاوہ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس آگرہ زون ایس کے بھگت، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آدتیہ لنگھے اور دیگر افسران موقع پر پہنچے اور معائنہ کیا۔ افسران کی ہدایت پر رسول پور، ساؤتھ، لائن پار اور ایس او جی تھانوں سمیت 10 پولیس ٹیمیں معاملے کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئیں۔ ٹیم نے ریلوے سٹیشن کے ارد گرد نصب 50 سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھے،جس میں ریلوے ٹریک پر فضلہ اٹھانے والے تین نابالغ بدمعاشوں کو ٹریک سے پتھر اٹھا کر چلتی ٹرین پر پھینکتے ہوئے پائے گئے۔ جس سے ٹرین کی کھڑکی کے شیشے ٹوٹ گئے۔

جمعے کو رسول پور پولیس ٹیم نے مکمل تفتیش اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر دو نابالغ ملزمین کو حراست میں لے لیا۔ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ اسی سلسلے میں، ہفتے کے روز، پولیس نے لال پور منڈی کے قریب سے تیسرے نابالغ ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ اس کے خلاف قانون کے مطابق قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande