
کٹھوعہ، 13 جون (ہ س)۔ منشیات سے پاک مہم کے تحت کٹھوعہ پولیس نے منشیات کے اسمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے راجباغ علاقے میں ایک بدنام زمانہ منشیات کے اسمگلر کی تقریباً 60 لاکھ روپے کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی ہے۔ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی متعلقہ دفعات کے تحت کی گئی۔
معلومات کے مطابق، ملزم سلطان احمد، ہریاچک تحصیل مڑہین، ضلع کٹھوعہ کے رہنے والے نے منشیات کی اسمگلنگ کے ذریعے غیر قانونی طور پر جائیداد حاصل کی تھی۔ تحقیقات کے دوران، ایک منزلہ رہائشی مکان اور مہندرا بولیرو گڈز کیریئر کو ناجائز منافع سے خریدا پایاگیا تھا۔ یہ کارروائی ایس ایس پی کٹھوعہ کی ہدایت پر ایس ڈی پی او بارڈر، ایس ایچ او راجباغ اور پولیس پوسٹ مڑہین کی ایک ٹیم نے ریونیو، پی ڈبلیو ڈی اور آر اینڈ بی محکموں کے اہلکاروں کی موجودگی میں کی تھی۔
کٹھوعہ پولیس نے واضح کیا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد اور ان کی غیر قانونی جائیدادوں کے خلاف اسی طرح کی کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق کسی بھی معلومات کو فوری طور پر پولیس کے ساتھ شیئر کریں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد