جند:شہر میں سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک
جند ، 13 جون (ہ س)۔ شہر کے مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو قبضے میں لے کر سول اسپتال کے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا۔ متوفی کے لواحقین کی شکایات کی
جند:شہر میں سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک


جند ، 13 جون (ہ س)۔ شہر کے مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو قبضے میں لے کر سول اسپتال کے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا۔ متوفی کے لواحقین کی شکایات کی بنیاد پر پولیس نے فرار ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

کنانہ گاو¿ں کے رہنے والے انیل اور ابھیشیک اپنی بائک پر شہر جا رہے تھے۔ جب وہ رانی تالاب پہنچے تو ٹرانسپورٹ کمیٹی کی بس نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے وہ دونوں شدید زخمی ہو گئے۔ ڈرائیور بس سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ راہگیروں نے انہیں سول اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انیل کو مردہ قرار دے دیا۔ ابھیشیک کی شکایت کی بنیاد پر سٹی پولس اسٹیشن نے فرار بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ اس دوران کینال ریسٹ ہاو¿س کالونی کا رہنے والا رامانند جمعہ کی رات پٹیالہ چوک سے گھر لوٹ رہا تھا۔ جب وہ اپولو روڈ پر پہنچا تو اسے پیچھے سے ایک تیز رفتار بائک نے ٹکر مار دی جس سے رامانند شدید زخمی ہو گیا۔ اسے علاج کے لیے سول اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے اسے پی جی آئی، روہتک ریفر کیا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande