علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری پر میر فراست علی باقری کا حکومت تلنگانہ سے اظہارِ تشکر
حیدرآباد،13جون(ہ س)۔سینئر بی جے پی رہنما میر فراست علی باقری نے 10 محرم 27 جون 2026 کو یومِ عاشورہ کے موقع پر الاوہ بی بی مبارک دبیَرپورہ سے برآمد ہونے والے تاریخی جلوس سواری علم بی بی مبارک کے لیے ہاتھی کی فراہمی کی منظوری پر مرکزی وزیر برائے کوئل
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری پر میر فراست علی باقری کا حکومت تلنگانہ سے اظہارِ تشکر


حیدرآباد،13جون(ہ س)۔سینئر بی جے پی رہنما میر فراست علی باقری نے 10 محرم 27 جون 2026 کو یومِ عاشورہ کے موقع پر الاوہ بی بی مبارک دبیَرپورہ سے برآمد ہونے والے تاریخی جلوس سواری علم بی بی مبارک کے لیے ہاتھی کی فراہمی کی منظوری پر مرکزی وزیر برائے کوئلہ و کانکنی جی کشن ریڈی اور حکومتِ تلنگانہ سے دلی تشکر کا اظہار کیا ہے۔

میر فراست علی باقری کی جانب سے علم بی بی مبارک کے مذہبی اور تاریخی جلوس کے لیے ہاتھی فراہم کرنے کی درخواست پیش کی گئی تھی جسے بعد ازاں مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے خصوصی ترجیح سفارش (VIP Reference) کے طور پر متعلقہ حکام کو ارسال کیا۔درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے حکومتِ تلنگانہ کے محکمہ ماحولیات، جنگلات، سائنس و ٹیکنالوجی (EFS&T) نے پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ (P&V) اور چیف وائلڈ لائف وارڈن کے دفتر کو کیپٹو ایلیفینٹ (ٹرانسفر یا ٹرانسپورٹ) رولز 2024 کے تحت ضروری کارروائی شروع کرنے کی ہدایت جاری کی۔میر فراست علی باقری نے محکمہ ماحولیات، جنگلات، سائنس و ٹیکنالوجی کے پرنسپل سکریٹری احمد ندیم، آئی اے ایس اور چیف وائلڈ لائف وارڈن و پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ (وائلڈ لائف) ڈاکٹر ونئے کمار، آئی ایف ایس کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان افسران نے قدیم مذہبی روایت کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق قوانین اور ضابطوں کی مکمل پاسداری کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔میر فراست علی باقری نے کہا کہ یہ منظوری حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ حیدرآباد کے عظیم ثقافتی اور مذہبی ورثے کا تحفظ کیا جائے، جبکہ ماحولیاتی اور جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق قوانین پر بھی مکمل عمل درآمد برقرار رکھا جائے۔انہوں نے جلوس سواری علم بی بی مبارک کے منتظمین، عزاداران اور تمام شرکائ سے اپیل کی کہ وہ متعلقہ حکام کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور جلوس کو پ±رامن، باوقار اور مقررہ رہنما اصولوں کے مطابق منعقد کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔میر فراست علی باقری نے امید ظاہر کی کہ صدیوں پر محیط تاریخی اہمیت کا حامل جلوس سواری علم بی بی مبارک مستقبل میں بھی مذہبی عقیدت، بھائی چارے، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور حیدرآباد کی عظیم تہذیبی روایات کی علامت بنا رہے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande