منی پور کے ڈی جی پی نے عسکریت پسندی اور منشیات کے خلاف مہم کو تیز کرنے پر زور دیا
امپھال، 13 جون (ہ س)۔ منی پور کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) مکیش سنگھ نے سینئر افسران کے ساتھ ہفتہ کو بشنو پور ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور ضلع کے امن و امان، جرائم پر قابو پانے اور سیکورٹی سے متعلق سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ ضلع پولیس ا
Manipur-DGP-Reviews-Insurgency-Narcotic-Emphasizes


امپھال، 13 جون (ہ س)۔ منی پور کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) مکیش سنگھ نے سینئر افسران کے ساتھ ہفتہ کو بشنو پور ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور ضلع کے امن و امان، جرائم پر قابو پانے اور سیکورٹی سے متعلق سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

ضلع پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران، ڈی جی پی نے عسکریت پسندی اور منشیات کے انسداد کی کارروائیوں میں مؤثریت کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے حکومت کو اندرونی طور پر بے گھر ہوئے افراد(آئی ڈی پی )کی محفوظ اور پائیدار بحالی کو یقینی بنانے اور خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی ) کے تحت زیر التوائ مقدمات کی تحقیقات اور نمٹانے میں تیزی لانے کی بھی ہدایت دی ۔

دریں اثنا، ڈی جی پی نے ضلع میں تعینات آرمی اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے کمانڈنگ افسران کے ساتھ کوآرڈینیشن میٹنگ کی صدارت کی۔ اجلاس میں جاری زرعی سیزن کے دوران سرحدی اور حساس علاقوں میں کسانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اس موقع پر مکیش سنگھ نے بشنو پور ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر میں نئے قائم کردہ ٹرانزٹ گیسٹ روم کا بھی افتتاح کیا، جو آنے والے افسران اور اہلکاروں کو رہائش کی بہتر سہولیات فراہم کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande