سپریم کورٹ میں 21 تا 23 اگست تک خصوصی لوک عدالت، زیر التوا مقدمات نمٹانے کا موقع
سپریم کورٹ میں 21 تا 23 اگست تک خصوصی لوک عدالت، زیر التوا مقدمات نمٹانے کا موقع’’سمادھان سماروہ‘‘ کے تحت خصوصی لوک عدالت کا انعقاد ، ناندیڑ ضلعی قانونی خدمات اتھارٹی نے رابطے کی ہدایت جاری کیناندیڑ، ممبئی ، 13 جون (ہ س)۔ سپریم کورٹ آف انڈیا کی
سپریم کورٹ میں 21 تا 23 اگست تک خصوصی لوک عدالت، زیر التوا مقدمات نمٹانے کا موقع


سپریم کورٹ میں 21 تا 23 اگست تک خصوصی لوک عدالت، زیر التوا مقدمات نمٹانے کا موقع’’سمادھان سماروہ‘‘ کے تحت خصوصی لوک عدالت کا انعقاد ، ناندیڑ ضلعی قانونی خدمات اتھارٹی نے رابطے کی ہدایت جاری کیناندیڑ، ممبئی ، 13 جون (ہ س)۔ سپریم کورٹ آف انڈیا کی جانب سے ’’سمادھان سماروہ‘‘ مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت 21، 22 اور 23 اگست کو نئی دہلی میں سپریم کورٹ کے احاطے میں خصوصی لوک عدالت کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس خصوصی لوک عدالت میں سپریم کورٹ میں زیر التوا قابلِ مفاہمت مقدمات کو باہمی رضامندی اور مصالحت کے ذریعے نمٹانے کی کوشش کی جائے گی۔حکام کے مطابق موجودہ مصروف زندگی میں وقت اوراخراجات کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ خصوصی لوک عدالت فریقین کے لیے ایک سنہری موقع فراہم کر رہی ہے۔ اگر دونوں جانب کے متعلقہ فریقین معمولی لچک اور مفاہمت کا مظاہرہ کریں تو نہ صرف ان کا قیمتی وقت اور مالی وسائل محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ تنازع باہمی اتفاقِ رائے سے ختم ہونے کی صورت میں باہمی تعلقات اور مفادات بھی برقرار رہیں گے۔ اس سلسلے میں مہاراشٹر ریاستی قانونی خدمات اتھارٹی، ممبئی اور نریندر برہماے، صدر ضلعی قانونی خدمات اتھارٹی و پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناندیڑ کی رہنمائی میں، ضلعی قانونی خدمات اتھارٹی ناندیڑ کے سیکریٹری شرد دیشپانڈے کے دفتر میں مقدمات کو مفاہمت کے ذریعے حل کرنے کے لیے ابتدائی اجلاسوں کا عمل جاری ہے۔اسی تناظر میں ضلع کے متعلقہ فریقین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان ابتدائی اجلاسوں میں شریک ہوں اور سپریم کورٹ میں زیر التوا اپنے مقدمات کو مفاہمت کے ذریعے حل کرنے کے لیے دستیاب اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ فریقین ضلعی قانونی خدمات اتھارٹی، ضلعی عدالت ناندیڑ کے دفتر میں ذاتی طور پر یا آن لائن ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بھی شرکت کر سکتے ہیں۔ شرد جی دیشپانڈے، سیکریٹری ضلعی قانونی خدمات اتھارٹی ناندیڑ نے کہا ہے کہ فریقین اپنے مقدمات کو اپنے ہی ضلع سے حل کرنے کے لیے اس سنہری موقع سے بھرپور استفادہ کریں۔مزید معلومات کے لیے شہری ضلعی قانونی خدمات اتھارٹی ناندیڑ یا اپنے قریبی عدالت میں قائم تعلقہ قانونی خدمات کمیٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ آن لائن شرکت کے لیے گوگل میٹ کے ذریعے ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande